سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام 12 فروری 2012 کو محفل میلاد مصطفی منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اس کے بعد صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد قاری قیوم غوری، اللہ دتہ مہروی، کاشف بشیر، رومان رشید، سلیم قادری اور اقبال شاہد نے آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی جبکہ نقابت کے فرائض ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر نے سر انجام دیے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودہراں کے زیراہتمام مورخہ 10 فروری 2012 کو حماد ایجوکیشنل اکیڈمی میں ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد امتیاز حسین نے حاصل کی جبکہ نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور درود سلام کے نظرانے صدر تحریک منہاج القران لودہراں ملک محمد اسلم حماد اور حافظ عبد القیوم غوری نے پیش کیے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت مسلمہ کو گنبد خضرا کے سائے تلے جمع کرنا چاہتے ہیں۔ وہ نوجوان نسل کے دلوں میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع روشن کر کے انکی جوانیوں کا تحفظ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان کے مرکزی نائب صدر چودھری امجد حسین جٹ نے میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ دنیا پور کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 29 جنوری 2012ء بروز اتوار کو منعقد ہوئی۔ جس میں دور و نزدیک سے تقریباً 1800 خواتین نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی شریک تھیں۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سالانہ مشعل بردار جلوس چلڈرن پارک لودہراں سے شروع ہوا اور شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پر اختتام پزیر ہوا۔ جلوس کی قیادت ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن کے علاوہ راؤ محمد اسحاق ضلعی امیر، چودھری عبدالغفار، رانا محمد ظاہر، عابد جوئیہ، جہانزیب چودھری، خواجہ رفیق صدیقی، ملک سلطان، حاجی عزیز بھٹی، ملک فیض بخش، مجید ناشاد، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک شیر محمد، نواب غلام مصطفی اور رانا اشرف علی نے کی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام 84 واں درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت نائب ناظم دعوت علامہ فیاض بشیر قادری نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی پڑھی گئی۔ درس قرآن میں علاقہ بھر سے کثیر تعدا میں مردوخواتین نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ لودہراں کے زیراہتمام حماد اکیڈمی میں مراحل یوم حشر کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب دیکھایا گیا، جس میں طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا آغا تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد اللہ داد نے حاصل کی، تلاوت کلام مجید کے حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول بھی نچھاور کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن کے سلسلہ وار 83 ویں درس عرفان القرآن میں پیغام حسین رضی اللہ عنہ دیتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ فیاض بشیر قادری نے کہا کہ روئے زمین پر تحریک منہاج القرآن اس وقت پیغام حسین رضی اللہ عنہ کو لیکر سوئے کربلا چل پڑے ہے۔ محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین سے منہ موڑ کر انسانیت پر عرصہ حیات کو تنگ کرنے والے بدمعاش حکمرانوں کو ووٹ دینا اب گناہ کبیرہ بن چکا ہے۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام بیداری شعور کنونشن حماد اکیڈمی میں ہوا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو پیغام د کھایاگیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول بھی پیش کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام 81 واں ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد تحصیل کونسل کے سبزہ زار میں کیا گیا۔ جس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تلاوت و نعت کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگردِ رشید علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے زیراہتمام بیداریِ شعور طلبہ اجتماع کے حوالے سے طلبہ کو خصوصی ہدایات دینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں تلاوت و نعت کے بعد مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے صدر ملک عمر فاروق نے طلبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19 نومبر کو ناصر باغ، پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ہونے والا بیداریِ شعور طلباء اجتماع پاکستان کی تاریخ کا بڑا اور منفرد اجتماع ہوگا،
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام بیداری شعور طلبہ کنونشن کا انعقاد مورخہ 30 اکتوبر 2011ء کو بعد از نماز ظہر کیا گیا، جس میں لودہراں کی مقامی تنظیم کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن لودہراں کے سرپرست پیر سید فضل حسین شاہ نے کی جبکہ تحریک منہاج القرآن صوبہ پنجاب کے نائب ناظم چودھری قمر عباس، صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک محمد اسلم حماد اور ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں رانا محمد ظاہر نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام قدوۃ الاولیاء پیر سیدنا طاہر علاؤالدین رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ ختم وصال کی تقریب برمکان قاری عبدالقیوم غوری منعقد ہوئی جس میں صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد، ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں رانا محمد ظاہر، چودھری عبدالغفار، خواجہ احمد، ملک سلطان اور خواجہ رفیق صدیقی، نے سیدنا طاہر علاؤ الدین رحمۃ اللہ علیہ کی حیات پر روشنی ڈالی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام اسی واں درس عرفان القرآن کا اہتمام مورخہ 10 اکتوبر 2011ء کو ہوا، جس میں مرکز سے علامہ محمد فیاض بشیر قادری شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر مہمانوں میں علامہ نصیر بابر اور راؤ محمد اسحق شامل ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے امیر پنجاب مخدوم احمد نواز انجم نے جنوبی پنجاب کا تحریکی و تنظیمی دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے جنوبی پنجاب کی تمام تنظیمات کے صدور و ناظمین سے خصوصی ملاقات کی اور خطاب بھی کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.