سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ بھببر (آزاد کشمیر) میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ کامرہ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلور میں تحریک منہاج القرآن انڈیا کے زیراہتمام بھارتی تاریخ کا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا اجتماع ہے جس میں لاکھوں عشاقان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ راولپنڈی میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ میرپور آزاد کشمیر میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلور میں تحریک منہاج القرآن انڈیا کے زیراہتمام بھارتی تاریخ کا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا اجتماع ہے جس میں لاکھوں عشاقان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ گوجرخان میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔
تحریک منہاج القرآن سب ڈویژن عباس پور کے زیراہتمام منہاج ماڈل سکول عباس پور میں بچوں کا پروگرام بسلسلہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوا، جس میں بچوں نے نعت خوانی اور اپنے آقا کی عظمت وشان پر تقاریر کیں۔ اس موقع پر سکول سٹاف اور مہمانوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر تبرک کا اہتمام کیا گیا۔ اختتامی دعا جناب پرنسپل قاری محمدفاروق خان قادری نے کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کے استقبال کے سلسلہ میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلیانِ شہر اور نوجوانوں نے بھر پور شرکت کر کے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کیا۔ ریلی آفس تحریک منہاج القرآن تا شاندار چوک جہلم شہر تک نکالی گئی۔ اس موقع پر اہلیانِ شہر کی طرف سے گل پاشی کی گئی اور شرکاء میں فروٹ تقسیم کیا گیا۔ ریلی کے اختتام پر پروفیسر سلیم احمد چوہدری (صدرPAT ضلع جہلم) نے خطاب کیا جس میں قائدِ انقلاب کا پیغامِ انقلاب دیا اور میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اختتام پر قاضی نصیر احمد نقشبندی (ضلعی نگرانTMQ) جہلم نے ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام پاکستان عوامی تحریک کے ڈویژنل سکرٹریٹ راولپنڈی میں تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ نشست کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا اور میلاد النبی کے مہینے کی مناسبت سے نعت خوانی بھی کی گئی۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کی یہ نشست مرکزی نائب صدر رضی طاہر کی زیرِسرپرستی منعقد کی گئی۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے صدر بلال یونس چیمہ اور جنرل سیکرٹری غلام عباس ساغر نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ٹیکسلا، واہ کینٹ اور حسن ابدال میں مقامی تنظیمات کے تعاون سے مستحق افراد میں مفت کپڑے تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈپٹی ڈائریکٹر عین الحق بغدادی، صدر ٹیکسلا PP7 سیف اللہ، ناظم واہ کینٹ کے حاجی لیاقت، ناظم دعوت پروفیسر عبدالرحیم اور چوہدری صداقت نے شرکت کی۔
واہ کینٹ: محمد رفیق عادل کی وفات تحریک منہاج القرآن کے لئے بہت بڑا خلا چھوڑ گئی ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع جہلم کے زیراہتمام یوم تاسیس و سلور جوبلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حافظ محمد عاکف نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری سوشل میڈیا ہارون ثانی نے شرکت کی۔ پروگرام کے پہلے حصہ میں یوتھ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ کے سلسلہ میں نوجوانوں کی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع جہلم میں منہاج یوتھ لیگ تحصیل دینہ کے زیراہتمام یوم تاسیس و سلور جوبلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں معروف نعت خواں بلال قادری نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔
تحریک منہاج القرآن وپاکستان عوامی تحریک دولتالہ پی پی 4 کے زیراہتمام مشترکہ عزم انقلاب مصطفوی تربیتی کنونشن یکم دسمبر منہاج القرآن اسلامک سنٹر دولتالہ میں منعقد ہوا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز علامہ نور آصف چشتی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت یوتھ لیگ کے رہنما غلام شبیر نے حاصل کی۔ کنونشن کی صدارت علامہ محمد ارشد مصطفوی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل ضلع راولپنڈی نے کی جبکہ مہمان خصوصی محمد حفیظ کیانی منہاجین تھے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل عباس پور آزاد کشمیر کے زیراہتمام 26 نومبر کو جامع مسجد کنولی چھاترہ میں درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ یاسر نسیم نقشبندی مرکزی ناظم دعوت نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے زیراہتمام 10 محرم الحرام صبح 10 بجے گوجرخان چوک میں مولائے کائنات علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کے خانوادے کی عظیم قربانی اور سیدالشہداء امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام کی یاد میں’’دودھ کی سبیل بیاد شہدائے کربلا‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ختم پاک اور خصوصی دُعا کیساتھ سبیل کا آغاز کیاگیا جو شام 4 بجے تک جاری رہی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.