سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن کا قافلہ مصفطویٰ انقلاب کی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ یہ دھرتی شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ہے اور یہاں کے باسیوں کو فخر حاصل ہے کہ اس حلقہ سے پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری نے الیکشن لڑا۔ یہاں پر تحریک منہاج القرآن کی تمام تنظیمات مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہراول دستہ کا کردار ادا کیا۔
صدر تحریک گوجرخان ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی اور میڈیا ایڈوائزر گوجرخان عبدالستار نیازی نے کہا کہ ہمارا مؤقف حق اور سچ کی آواز ہے، حکومتیں چاہے جتنی مرضی تبدیل ہوجائیں جب تک یہ نظام تبدیل نہیں ہوگا اس ملک میں کبھی تبدیلی نہیں آئیگی۔ ایک کروڑ جانثاران کا ٹارگٹ جو منہاج القرآن کے رفقاء کو دیا گیا ہے وہ بہت جلد پورا ہو جائے گا اور اس ملک میں حقیقی تبدیلی کو کوئی بھی نہیں روک سکے گا۔ عوام کے سمندر میں لٹیروں، بدمعاشوں اور غنڈوں کو بہالے جائیں گے۔
تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام سنایا گیا اور خطاب کرتے ہوئے رضی طاہر نے کہا کہ پاکستان کے مقد س ایوانوں میں لٹیرے براجمان ہیں، وہ دھرتی جو اسلام کے نام پر بنی وہاں اسلام کا مذاق کھلے عام اڑایا جارہا ہے۔ طلبہ کو اپنا تاریخی کردار دہرانا ہوگا جو قیام پاکستان کے وقت ادا کیا تھا، باطل فرسودہ نظام کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی اختتامی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس نے ''انسانی عظمت کا راز'' کے موضوع پر فکر انگیز خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر بھیجا ہے اور اسے احسن تقویم پیدا کیا۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر علامہ محمد اعجاز ملک نے ''غزوہ بدر معرکہ حق و باطل'' کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزوہ بدر اسلام کا انتہائی اہم باب ہے۔ غروہ بدر حق و باطل کے مابین معرکہ تھا۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 17 تا 21 جون 2013 ضلع نیلم آزاد کشمیر میں مختلف سکولز اور کالجز میں کورسز کی تعارفی کلاسز منعقد کی گئیں۔ 17 جون 2013 کو منہاج ماڈل سکول کنڈل شاہی ضلع نیلم میں تعارفی کلاس رکھی گئی۔ جس میں پرنسپل سکول محمد مسکین قریشی، سٹاف ممبران اور میٹرک کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے ''مقصد بعثت انبیا علیہم السلام'' کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء جب بھی مبعوث ہوئے تو مظلوم اور نادار لوگ ان کے ساتھ تھے جبکہ استحصالی اور بدمعاش اور وڈیرہ نما طبقہ ہمیشہ مخالفت میں ہوتا تھا۔
منہاج نعت کونسل اور مکی مدنی نعت اکیڈمی سرائے عالمگیر کے زیراہتمام 9 جولائی 2013ء کو استقبال رمضان کے سلسلہ میں ایک محفل نعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر محمد غضنفر اقبال شانی، ڈاکٹر محمد امین سجاد، مرزا منیر ایوب، حسنین ارشد، قیصر جرال اور پیر ہارون محفل میں مہمان خصوصی تھے۔ علاوہ ازیں الحاج محمد منیر شہزاد اور حاجی محمد عظیم سجاد نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 21 جون 2013 بروز جمعہ کو نیلم (آزاد کشمیر) میں ٹریننگ کیمپ کے کامیاب شرکاء میں تقسیم اسناد کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ خیر اللہ شاکر اور علامہ واجد نورانی نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سلمیٰ پرویز نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت رخسار اسلم نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کی ایگزیکٹو کونسل کا ماہانہ اجلاس تحریک منہاج القرآن امیر تحریک کشمیر سید ابرار سرور شاہ کی صدارت میں راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات احمد نواز انجم مہمان خصوصی تھے۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے سردار ریاض عباسی نے کیا، جبکہ محمد لطیف غوث نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت پاک پیش کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا تین روزہ تربیتی و تفریحی کیمپ دوتھان، راولاکوٹ میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے 120 سے زائد عہدیداران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن اصلاحی، انقلابی، ہمہ گیر اور آفاقی تحریک ہے جو دعوت و تبلیغ حق، اصلاح احوال امت، تجدید و احیائے دین اور اقامت اسلام کیلئے چہار دانگ عالم سرگرم ہے۔
درِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دوری کی وجہ سے پاکستان کو مشکل ترین حالات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ ہم نے اپنے آقا و مولا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو بھلا دیا ہے۔ اسوہ حسنہ پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اقوام عالم میں ہم ذلت و رسوائی کا شکار ہیں اور ہم پر ظالم حکمران بھی مسلط کئے گئے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی قوم کو اجتماعی توبہ کرنا ہوگی۔
یکم جون 2013ء کو انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور کرسچین سڈی سینٹر راولپنڈی کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کرسچین سڈی سینٹر راولپنڈی میں کیا گیا۔ جس کا موضوع انسانی زندگی میں مذہب کی ضرورت اور اہمیت تھا۔ اس سیمینار میں مسلم اور مسیحی مذہبی سکالرز کو مدعو کیا گیا تھا۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے شاہد لطیف قادری کا کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن نے آج تک اپنے وسائل سے بڑھ کر تعلیمی میدان میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے تعلیم کیلئے اپنا علیحدہ سلیبس متعارف کرایا اور ذہنوں کو اسلام سے آگاہی کیلئے پہلی مرتبہ اسلامیات جیسے اہم مضمون کا سلیبس لازمی قرار دیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے ایک کمسن بچے میں اپنی زندگی میں حقیقی تبدیلی کا شعور بیدار کیا ہے۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹرمانکیالہ مسلم (گوجرخان) کے زیراہتمام ’’ آئیں دین سیکھیں‘‘ کورس کا آغاز 14 مئی 2013 بروز منگل ہوا۔ جس میں اسلامک سنٹر کا مکمل سٹاف، طالبات، طلباء اور علاقے کی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء کورس کی تعداد 53 تھی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.