سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ کے زیراہتمام عوامی سیکرٹریٹ شیخوپورہ میں استقبالیہ تقریب اور اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس، مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا نفیس حسین قادری اور قاری ریاست علی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ اور جملہ فورمز کےعہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر انجینئر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن کامونکی ضلع شیخوپورہ کے زیراہتمام درسِ عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات نے خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کامونکی کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد درس قرآن میں شرکت کی۔
تحریکِ منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ اور مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام ’’لیڈرشپ ٹریننگ ورکشاپ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں ڈاکٹر غُلام مرتضیٰ علوی (مرکزی ڈرائریکٹر نظامتِ تربیت)، علامہ منہاج الدین قادری (نائب ناظم نظامتِ تربیت) اور علامہ پروفیسر عدنان وحید قاسمی (ناظمِ دعوت وتربیت ضلع شیخوپورہ) نے شرکاء کو لیکچر دیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے ناظم مالیات فیضان چھینہ کی دعوت ولیمہ میں نظامت امور خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم افضل قادری کی سربراہی میں مرکزی وفد نے شرکت کی۔ وفد میں ایوب انصاری، محمد سلیم، محمد صدیق اور محمد الیاس شامل تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن شیخوپورہ کے صدر محمد شکیل اعوان اور ناظم محمد خالد منہاجین بھی مرکزی وفد کیساتھ شامل ہوئے۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمی اور اسیر، سابق صدر منہاج القرآن شیخوپورہ صوفی محمد طفیل ڈارکے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ شیخوپورہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے آڈیو لنک پر مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم منہاج القرآن کے ایک نظریاتی رہنما تھے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے موقع پر درندہ صفت پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنے اور آخری سانس تک شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لئے قانونی جدوجہد میں شریک رہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمی اور اسیر، سابق صدر منہاج القرآن شیخوپورہ صوفی محمد طفیل ڈار کی نماز جنازہ شیخوپورہ میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی نماز تحریک منہاج القرآن کی مرکزی جامع مسجد ماڈل ٹاون کے امام جنازہ قاری اللہ بخش نقشبندی نے پڑھائی۔ تدفین ان کے آبائی علاقہ شیخوپورہ میں کی گئی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے شرکت کی۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمی اور اسیر، سابق صدر منہاج القرآن شیخوپورہ صوفی محمد طفیل ڈارکے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے آڈیو لنک پر مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم منہاج القرآن کے ایک نظریاتی رہنما تھے۔
اسیر انقلاب راحت نزیر کی والدہ محترمہ مؤرخہ 31 اگست 2020 کو شیخوپورہ میں انتقال کر گئی تھیں، ان کی نماز جنازہ قاری ریاست علی چدھڑ (سیکرٹری کوآرڈینیش تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب) نے پڑھائی، جبکہ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی دعا کی اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ سیکرٹری کوآرڈینیش تحریک منہاج القرآن محمد طیب ضیاء نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ خالد محمود منہاجین ناظم تحریک ضلع شیخوپورہ ضلعی/ پی پی اور UC عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارنگ منڈی کے زیراہتمام 500 مستحق گھروں کے لیے رمضان فوڈ پیکج کا اہتمام کیا گیا۔ غریب غرباء و سفید پوس افراد کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے بغیر کسی فوٹو سیشن تھانہ نارنگ منڈی کی تمام یونین کونسل دیہات اور سٹی نارنگ منڈی میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سفید پوش طبقہ تک رات کے اندھیرے میں راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کی طرح منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارنگ منڈی میں بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونین کونسل گجیانہ نو شیخوپورہ کے زیراہتمام 80 مستحق خاندانوں میں رمضان گفٹ (راشن پیکجز) تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید ثمر شاہ نے بتایا کہ اس سے قبل فیزون لاک ڈاؤن میں یوسی اجنیانوالا نے 40 فیملیز، یونٹ ٹھٹھہ علی شریف 30 اور یونٹ موگا امین 50 فیملیز میں راشن پیکجز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فاروق آباد (شیخوپورہ) کی طرف سے سیکڑوں مستحق گھرانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مریدکے کی طرف سے رانا محمد جمیل صدر PAT تحصیل مریدکے، آصف سلہریا نائب صدر PAT سنٹرل پنجاب، اظہر علی مصطفوی نائب ناظم TMQسنٹرل پنجاب، کاشف فاروق وڑائچ آرگنائزر PAT تحصیل مریدکے، سید محمد شعیب شیرازی جنرل سیکرٹری PAT تحصیل مریدکے، سیٹھ محمد نواز سینئر نائب صدر PAT تحصیل مریدکے، الیاس گجر نائب صدر PAT تحصیل مریدکے، حافظ اسلام صدر MSM تحصیل مریدکے کی زیرنگرانی سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیروزوالہ (شیخوپورہ) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مریدکے (شیخوپورہ) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخوپورہ کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ حاجی محمد طفیل ڈار کی سربراہی میں کارکنان نے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.