سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن فاروق آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ’’شیخ الاسلام‘‘ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر کارکنان نے اپنے قائد سے نغموں کی صورت میں اظہار عقیدت و محبت کیا۔ سیمینار میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن نارنگ منڈی کے زیراہتمام منہاج القرآن لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔ لائبریری کے قیام کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علاقے کی معروف سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات بھی شریک تھیں۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادرری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب، خطابات کی آڈیو، ویڈیو CDs اور DVs سے استفادہ کیلئے منہاج لائبریری کا قیام ایک احسن اقدام ہے۔
تحریک منہاج القرآن سچا سودا یوسی 94 فاروق آباد کے زیر اہتمام 22 نومبر کو عظیم الشان شہدا کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا بعد ازاں بارگاہ امام حسین علیہ السلام میں منقبت پیش کی گئی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ تقریب میں علامہ محمد یاسین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن فاروق آباد کے زیراہتمام تین روزہ پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس کا دوسرا پروگرام جامع اویسہ رضویہ نوکھر قدیم فاروق آباد میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں منقبت پیش کی گئی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ناظم یو سی92 گجیانہ محمد شفیق نے بتایا کہ تحصیل شیخوپورہ کی یونین کونسل 92 گجیانہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور سیاست نہیں ریاست بچاؤ مہم کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں علاقے بھر میں بھرپور وال چاکنگ کروائی گئی ہے اور 15 سے زائد علاقوں میں بڑے سائز میں فلیکس سائن بھی آویزاں کیے گئے ہیں، جبکہ 5000 سے زائد افراد کو ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ ایجنڈے کے تحت دعوت دی جا چکی ہے۔
مورخہ 03 دسمبر 2012ء کو عوامی استقبال کے سلسلے میں ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ کے آفس میں مرکزی نگران عوامی استقبال کمیٹی ضلع شیخوپورہ علامہ غلام مرتضیٰ علوی (مرکزی ناظم تربیت) کے سربراہی میں منعقد ہوا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے موقع پر عوامی استقبال کے سلسلے میں تمام یونین کونسلز میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔
دسمبر 2012 کے تاریخی عوامی اسقتبال کے سلسلہ میں منہاج القرآن فیروزوالہ کے زیراہتمام یہاں مقامی شادی ہال میں 02 دسمبر 2012 کو ایک باوقار استحکام پاکستان کانفرنس منعقدہوئی۔ اس میں تحریک منہاج یوتھ لیگ، تحریک منہاج ویمن لیگ کے عہدیداران، کارکنان اور وابستگان کے علاوہ مقامی علماء کی ایک کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
نظامت تربیت کے زیراہتمام عرفان القرآن ماڈل سکول و کالج مانانوالہ میں خواتین کے لیے تین روزہ آئیں دین سیکھیں کورس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عورتوں اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ کورس کی اختتامی تقریب میں خواتین کو 23 دسمبر 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور اس کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کیا۔
مورخہ 18 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ فیروز والا ضلع شیخوپورہ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ یوتھ کنونشن منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی شہزاد مصطفوی تھے۔ جبکہ خصوصی شرکت محمد ریاض قادری، سعید احمد بھٹی، اسرار احمد شاکر، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ فیروز والا علی رضا اور ناظم منہاج القرآن یوتھ لیگ فیروز والا مبشر ریاض نے کی۔
تحریک منہاج القرآن فیروز والا کے زیراہتمام درس عرفان القرآن مورخہ 04 نومبر 2012 کو منعقد ہوا۔ جس میں نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ فیاض بشیر قادری نے خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر دیگر مہمانان گرامی اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔
علامہ ڈاکٹر غلام مرتضی علوی نے اپنے خطاب میں شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کے مجددانہ کام کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ شیخ الاسلام ناصرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر امت مسلمہ کے پیغام امن و محبت کو عام کرنے کے لیے شب و روز مصروف عمل ہیں۔
اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد علاقہ بھر میں بیداری شعور مہم کو کامیاب بنانا تھا اور لوگوں کو بیداری شعور مہم سے آگاہی دینا تھا۔ ٹورنامنٹ کی 8 بہترین ٹیموں کے درمیان کوارٹرز فائنلز ہوئے اور پھر 4 کامیاب ٹیموں کے درمیان سیمی فائنلز میں سے علامہ اقبال الیون (ولی پور بوڑا) اور فیروز الیون(فیروز وٹواں) نے کامیابی حاصل کی اور ان دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 15 جولائی بروز اتوار شام 4 بجے کھیلا گیا۔
تحریک منہاج القرآن گنجیانہ نو ضلع شیخوپورہ کے زیراہتمام پندرہویں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ محفل کی صدارت پیر سید عاشق حسین شاہ نے کی
منہاج ماڈل سکول صفدر آباد میں 8 اپریل 2012ء کو سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ جس میں محمد شاہد لطیف مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت شاہد ہو گا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے زیر سایہ اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام چلنے والے تمام منہاج ماڈل سکولز حقیقتا دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں۔
تحریک منہاج القرآن واڑہ امام دین شرقی، تحصیل مانانوالہ کی جانب سے مورخہ 31 مارچ بروز ہفتہ 2012ء کو گورنمنٹ مڈل سکو ل (کچی کوٹھی) مانانوالہ کے سالانہ امتحانات 2012ء کے نتائج کے موقع پر جملہ کلاسز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.