سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیرِاہتمام ’’اتحاد امت کانفرنس و تقریبِ رونمائی الموسوعۃ القادریۃ في العلوم الحدیثیۃ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ کانفرنس میں پیر سید نور علاؤ الدین، سید قاسم علی شاہ دوپاسی، حاجی سرفراز سمیت مذہبی، سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوئٹہ کے زیرِ اہتمام 13 نومبر 2022 کو غوثُ الاعظم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ زونز انیلا الیاس نے خصوصی خطاب کیا جبکہ صباء اسلم بھی انکے ہمراہ موجود تھیں۔ کانفرنس میں ہاجرہ نور نبی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن لوئر سندھ کے زیراہتمام چھتر میں اجتماعی قربانی کا اہتمام منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا گیا۔ اس موقع پر قربانی کے جانور ذبح کیے گئے اور گوشت بھی بنایا گیا۔ سندھ کے دیگر شہروں حیدر آباد، سیہون شریف، دادو، ٹنڈو محمد خان، بدین اور تھر کے علاقے عمر کوٹ میں قربانی کے جانور ذبح کئے گئے۔ بعدازاں گوشت کے پیکٹ بنا کر غریب، مسکین اور بے سہارا افراد میں تقسیم کئے گئے۔
پاکستان عوامی تحریک کوئٹہ کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاون کی 8 ویں برسی کے موقع پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی ناانصافی کے خلاف احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ریلی سے پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 برس گزرنے کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے شہداء کے ورثاء انصاف سے محروم ہیں۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.