سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شہر اعتکاف کی پانچویں نشست سے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا ’’خدا کو کیوں مانیں اور مذہب کو کیوں اپنائیں؟‘‘ کے موضوع پر خطاب، انہوں نے کہا کہ نوجوان بیٹے اور بیٹیاں اپنے مَن کے اندر اللہ کی محبت کی ایسی پیاس پیدا کریں کہ جب اُس ذاتِ حق کے ذکر اور یاد کا پانی پیو تو مَن کے اندر ٹھنڈک چلی جائے۔
شہرِ اعتکاف 2024 کی پانچویں نشست: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بعنوان خُدا کو کیوں مانیں؟ اور مذہب کو کیوں اپنائیں؟
تزکیہ نفس، فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی شہرِ اعتکاف کی پانچویں نماز تراویح نہایت محبت و عقیدت اور خلوص و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔
جگر گوشۂ حضور شیخ الاسلام صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیرِاہتمام منعقدہ تربیتی سیشن میں خصوصی شرکت و گفتگو، سیشن میں صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان شیخ فرحان عزیز اور ایم ایس ایم کے مرکزی قائدین سمیت شہرِ اعتکاف میں شریک طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہرِ اعتکاف میں اصلاحِ احوال اور آداب زندگی کے موضوع پر معتکفین کی تربیتی نشست سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اللہ نے انسانی جسم کے بیشتر اعضا جوڑوں کی صورت میں دو دو بنائے ہیں، لیکن دل کو اکیلا بنایا تاکہ دل اُس کی وحدانیت کی نشانی بن جائے۔
شہر اعتکاف 2024: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا تربیتی نشست سے خطاب
تربیتی و تدریسی حلقہ جات سے حافظ محمد سعید رضا بغدادی ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ اور علامہ منہاج الدین قادری نے مراکز علم کا تعارف پیش کیا اور علم کی ضرورت او اہمیت بیان کی۔ تدریسی نشست میں شہرِ اعتکاف میں شریک مراکزِ علم کے معلمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شہر اعتکاف 2024: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری چوتھی نشست میں ’’خدا کو کیوں مانیں اور مذہب کو کیوں اپنائیں؟‘‘ کے موضوع پر خطاب
شہرِ اعتکاف 2024 کی چوتھی نشست: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بعنوان خُدا کو کیوں مانیں؟ اور مذہب کو کیوں اپنائیں؟
تزکیہ نفس، فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی شہرِ اعتکاف کی چوتھی نماز تراویح نہایت محبت و عقیدت اور خلوص و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن زیراہتمام جامع المنہاج میں منعقدہ شہرِ اعتکاف میں ایمان افروز روحانی ماحول میں نمازِ تراویح کی امامت قاری خالد حمید کاظمی، قاری عبدالخالق قمر، حافظ سلمان بشیر اور قاری عبدالصمد نے کی۔
شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کا شہرِ اِعتکاف میں تیسرے روز کی نشت سے ’’راہِ محبت و شوق میں تعلق باللہ کے مختلف زاویے اور راستے‘‘ کے موضوع پر خطاب، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے شہرِ اعتکاف میں شریک ہزاروں معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصوف کا آغاز اور ابتداء راہِ شوق و محبت سے ہوتی ہے اور کاملین کا یہ طریقہ ہے کہ وہ نہ صرف خود راہِ شوق و محبت سے گزرتے ہیں، بلکہ اس راہِ عشق، محبت، جستجو، آرزو، تقویٰ و پرہیزگاری، قناعت، زہد و ورع سے اپنے پاس بیٹھنے والوں کو بھی گزارتے ہیں۔
شہر اعتکاف 2024: شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کا شہرِ اعتکاف میں ’’راہِ محبت و شوق میں تعلق باللہ کے مختلف زاویے اور راستے‘‘ کے موضوع پر نشست سے خطاب
شہرِ اعتکاف 2024 کی تیسری نشست: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بعنوان خُدا کو کیوں مانیں؟ اور مذہب کو کیوں اپنائیں؟
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے شہر اعتکاف کی تیسری نشست میں ’’خدا کو کیوں مانیں اور مذہب کو کیوں اپنائیں؟‘‘ کے موضوع پر ہزاروں معتکفین و معتکفات سے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہر اعتکاف میں تشریف لائے تنظیمی صدور و ناظمین سے مراکزِ علم کے حوالے سے خصوصی نشست
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.