سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جھنگ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ الاراء تصنیف و قرآنی علوم کا ذخیرہ ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی 13 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز اوپنر بیٹسمین کرکٹر اظہر علی نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ انہیں منہاج القرآن کے پپلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ نے دعوت دی تھی۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں نظامت امور خارجہ، میڈیا آفس، منہاج ویمن لیگ کا آفس سمیت دیگر دفاتر کا وزٹ کیا۔ اظہر علی مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود میں بھی گئے اور وہاں کچھ وقت گزارا۔ اس موقع پر اظہر علی نے خدمت قرآن و انسانیت کے حوالے سے عالمگیر کردار کی ادائیگی پر قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کو سراہا۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 13 فروری 2019ء کو جھنگ کا دورہ کیا، دورے میں انہوں نے قائد ڈے کی تقریب قرآنی انسائیکلوپیڈیا تقریب رونمائی میں شرکت کی، جس کے بعد انہوں نے فرید ملت حضرت ڈاکٹر فریدالدین قادری کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ فریدیہ صاحبزادہ صبغت اللہ قادری بھی آپ کے ساتھ تھے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور میں طلباء کی تحقیق و تدوین کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے نئی جدید لائبریری کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب 7 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا، ڈاکٹر ہرمن روبوک اور پنجاب یونیورسٹی کے چیف لائبریرین ڈاکٹر ہارون عثمانی بھی بطور مہمان شریک تھے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عالم اسلام آسمان علم وحکمت کا درخشندہ ستارہ تھا تب اس کے حکمران محلات تعمیر کرنے کی بجائے بڑی بڑی لائبریریاں تعمیر کرتے تھے۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن خانقاں ڈوگراں کے زیراہتمام 15 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 15 نوبیاہتا جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اسلام کمزوروں کے دکھ درد میں شریک ہونے کی تعلیمات دیتا ہے الحمدللہ منہاج القرآن نے مواخات مدینہ کے تصور احترام انسانیت کو آج زندہ رکھا ہوا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی آغوش کمپلیکس ٹاون شپ میں سکیورٹی انچارج یاسر خان کی زوجہ محترمہ انتقال کر گئیں، اناللہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ 10 فروری 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ادا کی گئی، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری (چئیرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل) نے نماز جنازہ پڑھائی۔ جنازہ میں ناظم اعلی تحریک منہاج القران خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، سید امجد علی شاہ، راجہ زاہد محمود، میاں محمد عباس نقشبندی، تحریک منہاج القرآن کے قائدین و اسٹاف ممبران اور کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ جنازہ کے بعد ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دعا کرائی اور یاسر خان سے تعزیت بھی کی۔
صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مؤرخہ 3 فروری 2019 کو چکوال کا تنظیمی دورہ کیا اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی عظیم الشان تقریب رونمائی سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ پاکستان اور عالم اسلام کا خوشحال مستقبل علم و تحقیق سے جڑا ہے، علم کی مقدار تو بڑھ رہی ہے مگر معیار گررہا ہے، معیار کو تربیت سے بہتر بنانا ہو گا، انہوں نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پڑھے لکھے پاکستان اور عالم اسلام کے لیے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم کو وقف کر رکھا ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے نظامت دعوت کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب 4 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی، اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فیتہ کاٹ کر نئے آفس کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ دعوت و تربیت کا جدید، مربوط اور منظم نظام ہی منہاج القرآن کا طرہ امتیاز ہے، اس نظام کی وجہ سے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر آئندہ نسلوں تک پہنچ رہی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 2 فروری 2019 کو منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کیساتھ عرفان القرآن کی نئی ویب سائٹ www.Irfan-ul-Quran.com کا افتتاح کر دیا۔ ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب میں منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین نے بتایا کہ عرفان القرآن کی نئی ویب سائٹ موبائل فرینڈلی ریسپانسو ڈیزائن کی گئی ہے، صارفین کی سہولت کیلئے اس میں بیش تر نئے فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ وآلہ وسلم کا مؤرخہ 2 فروری 2019 کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا، پروگرام میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، علماء کونسل کے رہنماوں اور گوشہ درود کے گوشہ نشینوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور بھر سے خواتین و حضرات کی کثیر تعداد بھی پروگرام میں شریک ہوئی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم عمل کے بغیر کوئی فائدہ نہیں دیتا، قرآن ہدایت اور نجات کا راستہ ہے، فرقہ واریت کی آلودگی نے دین اسلام کے علم، امن اور محبت والے پیغام کو سخت نقصان پہنچایا، منہاج القرآن اصلاح احوال اور احیائے دین کے علم و محبت پر مبنی آفاقی پیغام کو لے کر قریہ قریہ جارہی ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام منعقدہ 15 روزہ سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب 29 جنوری 2019ء کو منعقد ہوئی۔ منہاج یونیورسٹی میں منعقدہ اختتامی تقریب میں آئی سی سی امپائر علیم ڈار، قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ فاسٹ باولر محمد عباس، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مینجر اظہر زیدی، انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ ریسلر انعام بٹ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم عباس اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں مہمان خصوصی تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ونٹر سٹڈی کیمپ میں طلباء کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ کیمپ میں بلوچستان اور گلگت بلتستان کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ نے شرکت کی، اس موقع پر علامہ غلام مرتضیٰ علوی، یونس نوشاہی، احسن ایاز کھیتران بھی موجود تھے۔ منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا شاندار مستقبل اور ترقی و حفاظت کی ضمانت ہیں، نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچانا ہمارا مشن ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہورمیں 15 روزہ سپورٹس فیسٹیول کے چوتھے دن کراٹے، باکسنگ، کرکٹ، فٹبال، جمناسٹک، رسہ کشی، ٹیبل ٹینس، لان ٹینس، شطرنج کے مقابلے ہوئے، چوتھے دن کے مہمان خصوصی ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین، سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق اور ایم پی اے نذیر چوہان تھے۔ سپورٹس فیسٹیول میں چوتھے روز کی کھیلوں میں جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، طالبات کی کرکٹ ٹیم اسلامک ڈیپارٹمنٹ نے پہلی، انگلش ڈیپارٹمنٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل سیکرٹری قاضی فیض الاسلام اور مرکزی فوٹو گرافر قاضی محمود الاسلام کے نانا جان انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے وفد نے بھی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.