سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری نے مورخہ7 اگست 2010ء بروز سوموار وارک یونیورسٹی برطانیہ میں دہشت گردی کے خلاف ’’پہلے سمر کیمپ‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور نوجوانو ں سے خطاب کیا، اس دوران صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ راجن پور، تونسہ شریف، کروڑ لعل عیسن، لیہ، ترگ شریف، عیسیٰ خیل اور نوشہرہ میں اشیائے خورد و نوش اور ضروریات زندگی کا سامان روانہ کر دیا گیا ہے اور متاثرین کیلئے خیمہ بستیاں لگائی جا رہی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں "عرفان القرآن کورس" کا ٹریننگ کیمپ منعقد کیا۔ دس روزہ تربیتی کیمپ 15 جولائی سے 25 جولائی 2010ء تک ہوا۔ کیمپ میں ملک بھر سے وہ سکالرز تشریف لائے جن کی تعلیم کم از کم ایم۔ اے عربی، ایم۔ اے اسلامیات، یا الشھادۃ العالمیہ تھی۔
پيرس کے شمال ميں 25 کلو ميٹر پر 7863 نفوس پر مشتمل شہر "MARCOUSSIS" ہے۔ مشیل جارموو اسي شہر سے تعلق رکھتے تھے، 78 سالہ فرنچ ميشل جارموو کو چار ماہ قبل نائجيريا ميں القاعدہ; نے اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا، میشل جارمووکے اعزاز ميں ان کے آبائي گاؤں ميں ايک تقريب منعقد ہوئي۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے پورے ملک میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کی بحالی کیلئے اپنی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ 50 لاکھ روپے سے متاثرین کی بحالی کیلئے قائم کیے گئے فنڈ کا فیصلہ سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔
بے گناہوں کو خود کش حملوں کے ذریعے لقمہ اجل بنانے والے نہ مسلمان ہیں نہ ہی ان کے ظلم و بربریت پر مبنی یہ اعمال دین اسلام سے کسی قسم کا تعلق رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار مورخہ 28 جولائی 2010ء بروز منگل کو منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیراہتمام محفل شب برات سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کیا۔
وطن عزیز میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے بعض زیریں علاقے شدید سیلاب کی زد میں ہیں اور ہزار ہا لوگ اپنی املاک سے محروم ہو چکے ہیں اور کھلے آسمان کے نیچے بے یار و مددگار زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ آئیے! ان بھائیوں کی مل کر مدد کریں اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ان کی بھرپور اعانت میں فراخدلی سے اپنا ہاتھ بٹائیں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 14 شعبان المعظم 1431ھ کی رات "شب برات" کا روحانی اجتماع 27 جولائی 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور میں ہوا، جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ روحانی اجتماع کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے امیر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔
سانحہ داتا دربار کی مذمت میں مورخہ 20 جولائی 2010ء بروز منگل 3 بجے سہ پہر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام ایک عظیم الشان سیمینار بعنوان ’’انسداد دہشت گردی اور تعلیمات صوفیاء‘‘ منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی اور نگرانی قائم مقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کی
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی اور معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مشترکہ پروگرام 9 جولائی 2010ء کو ہوا۔ گوشہ درود کا یہ 55 واں ماہانہ روحانی اجتماع تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (اوسلو ناروے) کے زیراہتمام مورخہ 9 جولائی 2010ء بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء جشن معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی محبت و عقیدت اور جوش و جذبے سے منایا گیا جس میں مقامی علماء کرام نے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل بیان کئے۔
سنگا پور کے سنئیر وزیر خارجہ زین العابدین رشید نے 26 جون 2010ء کو لندن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے اسلامک سنٹر میں ہونے والی یہ ملاقات نجی نوعیت کی تھی۔
پاکستان مائنارٹی کونسل اور ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن کے زیراہتمام سانحہ داتا دربار کے خلاف مذمتي اجلاس 5 جولائي 2010ء کو لاہور ميں ہوا۔ داتا دربار کے صحن میں ہونے والے اجلاس ميں مختلف مذاہب کے رہنماوں نے شرکت کي۔
شیخ الاسلام نے مجلس شوریٰ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی لہر کو روکنے والا کوئی نہیں ہے بلکہ دہشت گردوں کو تحفظ دینے والے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔ ایسے چہروں کو بے نقاب کرنے کے لیے میڈیا سیاستدان کا گریبان پکڑے اور قوم کو بتایا جائے کہ اسلحہ کہاں سے کس کے ذریعے پنجاب میں پہنچ رہا ہے۔
داتا دربار پر دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف تحریک منہاج القرآن لاہور نے 4 جولائی 2010ء کو "عظمت داتا علی ہجویری ریلی" نکالی۔ لاہور کے ناصر باغ تا داتا دربار ہونے والی اس ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے داتا صاحب سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ ریلی کی قیادت منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد طاہر نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.