سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے زیراہتمام 5 فروری 2010ء کو کشمیر ڈے پر ’’آزادی کشمیر ریلی‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب صدر عرفان یوسف نے کی۔ ریلی ڈسٹرکٹ ہسپتال لودھراں سے شروع ہو کر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسين محي الدين قادري نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعاليٰ بندے کے ہر کام کو ديکھ رہا ہے، اگرانسان کا يہ عقیدہ پختہ ہو جائے، تو دنيا سے ظلم و بربریت ختم ہو سکتي ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم، تشدد اور بربریت مسلمانوں کی شان نہیں ہے۔ حقیقی مسلمان امن، محبت اور احساس انسانیت کا پیکر ہوتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی (ص) کے کامیاب انعقاد کے بعد سالکین حق اور متلاشیان عشق و تصوف کے لیے "دورہ دلائل البرکات" کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گوشہ درود کے زیراہتمام "دورہ دلائل البرکات" شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی اجازت سے شروع کیا گیا ہے۔
حضرت شیخ حبیب عمر بن محمد بن سالم بن حفیظ نے مورخہ 24 جنوری 2010 کو ادارہ منہاج القرآن کا دورہ کیا اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس تقریب سعید سے خطاب کیا، ان کی آمد پر انتظامیہ کے صدر فیض احمد، جنرل سیکرٹری محمد ارشاد، فنانس سیکرٹری حیدر خان، نائب خازن حاجی جاوید حسن، مجلس شوریٰ کے صدر خضر حیات تارڑ اور دیگر ساتھیوں نے ان کا استقبال کیا۔
اے آر وائی ون ورلڈ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ انٹرویو معروف میزبان پی جے میر نے اپنے پروگرام "کیو اینڈ اے" میں 2 فروری 2010ء کو نشر کیا۔ اس انٹرویو کے مندرجات پیش ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کی ذیلی تنظیم منہاج یوتھ لیگ روٹرڈیم کے زیراہتمام یوتھ سیمینار 14 جنوری 2010ء کو Erasmus یونیورسٹی میں ہوا۔ منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری سیمینار کے مہمان خصوصی تھے۔
جشن عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے 32 شادیوں کی اجتماعی تقریب 14 مارچ 2010ء کو صبح 10:00 بجے منہاج پارک بالمقابل مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوگی۔
منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری 17 جنوری 2010ء کو ناروے کے دورہ پر تشریف لائے۔ یہ آپ کے دورہ یورپ کا حصہ تھا، جس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی بھی آپ کے ساتھ تھے۔ اوسلو آمد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے مرکزی قائدین اور کارکنان کی جانب سے آپ کا بھرپور استقبال کیا گیا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام ماہانہ محفل گیارہویں شریف مورخہ 24 جنوری 2010ء بروز اتوار بعد نماز ظہر منعقد ہوئی، جس میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیراہتمام 24 دسمبر 2009ء کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہونے والی تقریب میں مقامی مسلمان کمیونٹی کے ساتھ پاکستانی مسیحی کمیونٹی اور کرسچین رہنماؤں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری دعوت محمد طیب ضیاء نے جنوری میں فیصل آباد کے مختلف اضلاع و ڈویژنز کا دعوتی و تنظیمی دورہ کیا۔ وہ 12 جنوری 2010ء کو چنیوٹ پہنچنے، جہاں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے ان کا زبردست استقبال کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 22ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکز منہاج القرآن پر سہ روزہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں 3 جنوری 2010ء کا دن پیکر عزم و وفا مادر تحریک محترمہ رفعت جبیں قادری کے نام سے مرکزی سطح پر اور تحصیلات میں منایا گیا۔
مورخہ یکم نومبر 2009ء رینالہ خورد کی مسجد میں درس قرآن منعقد کیا گیا جس میں مرکز کی جانب سے ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ اور شمائلہ عباس مرکزی نائب ناظمہ دعوت نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں تقریباً 50 خواتین نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے منہاج القرآن ویمن لیگ نے عید کے پہلے روز تین بڑی NGO's "دارالامان"، "دارالشفقت" اور "سوشل ویلفیئر کمپلیکس" میں کھانے کی تقسیم کی۔ عید کے اس پرمسرت موقع پر "دارالامان" میں باقاعدہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں بے سہارا خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کلر سیداں کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے مورخہ 19 جنوری 2010 کو اجلاس ہوا، یہ اجلاس تحریک منہاج القرآن کلر سیداں کے تحصیلی آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس کی صدرات مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے صدر علی رضا چودھری جبکہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے فنانس سیکرٹری فرخ بلال خصوصی طور پر مدعو تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.