سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کا دورہ کیا۔ میلان پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی طرف سے آپ کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس دورے کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی تنظیمات اور مرکزی ایگزیکٹیو باڈی نے شیخ زاہد فیاض سے ملاقات کی۔
تحریک منہاج القرآن کا 28 واں یوم تاسیس دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی روایتی پروقار انداز میں منایا گیا۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریب منعقد کی گئی۔
تحريک منہاج القرآن کا 28 واں یوم تاسیس مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں 17 اکتوبر 2009ء کو منایا گیا۔ يوم تاسیس کي تقريب میں مرکزی قائدین، وابستگان اور رفقاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان باندو سٹی اباراکی کین میں مورخہ 10 اکتوبر 2009ء کو جاپان کی تاریخ میں پہلی امام اعظم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹوکیو، چیبا، سائتاما، توچیگی، اباراکی، گماگین اور دور دراز کی مسافت طے کرکے آنے والے عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
گلوبل مشن اویئرنیس کے 8 احباب کے امریکی عیسائی وفد نے لیٹف ہٹلینڈ کی قیادت (صدارت) میں 16 اکتوبر 2009ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔
تحريک منہاج القرآن کے گوشہ درود کي ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علي النبي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم ميں ماہ اکتوبر کا روحاني اجتماع 8 اکتوبر 2009ء کو منعقد ہوا۔ گوشہ درود کے روحاني اجتماع کو " فيميلز کے ليے حلقہ ہائے درود کا افتتاحي پروگرام" کا نام ديا گيا۔
منہاج القرآن کلچرل سنٹر فرینکفرٹ میں عید الفطر کے مبارک موقع پر فرینکفرٹ کے ایک خوبصورت ہال میں نماز عیدالفطر کی ادائیگی کا اہتمام کیا گیا۔ عید کے اس اجتماع کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے صدر منہاج القرآن فرینکفرٹ شبیر احمد کھوکھر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سالانہ خصوصی دو روزہ تربیتی ورکشاپ بھمبر، میرپور اور کوٹلی آزاد کشمیر میں 29 اور 30 ستمبر کو منعقد ہوئی۔ اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان، ذمہ داران اور وابستگان کی اخلاقی، فکری، تحریکی، تنظیمی اور انتظامی تربیت تھا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کو تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی مجلس (Federal Council) کا صدر نامزد کر دیا۔ تحریک کے مرکزی قائدین نے ان کی نامزدگی پر اظہار مسرت کیا اور انہیں مبارکباد دی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر میں بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔
منہاج القرآن یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میرقادری نے ساؤتھ اٹلی کا تنظیمی ودعوتی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کے لئے جاری پروجیکٹ آغوش کے متعلق رفقاء و اراکین کو بریفنگ دینا تھا۔ امیر یورپین کونسل نے اس دورہ کے دوران کارپی، چنیتو، بلونیا، آریزو، میچراتا، ویچنزا اور بلونیا کا دورہ کیا۔
بابا گرونانک کی برسی کے موقع پر سکھ یاتری بھارت سے پاکستان آئے۔ ان کے اعزاز میں متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کی جانب سے اواری ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ بورڈ کے چیئرمین سید آصف ہاشمی کی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کی قیادت میں وفد نے شرکت کی۔
صدر میڈیا کوآرڈینیشن بیورو منہاج القرآن یورپ راؤ خلیل احمد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل شارجہ کے ممبر فہیم احمد نے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر امورخارجہ منہاج القرآن انٹرنیشنل؛ جی ایم ملک بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ناظم محمد رمضان قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور ناظم امورخارجہ جی ایم ملک کو یونان کی تنظیمی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی تنظیمی کارکردگی اور مشن کے فروغ کے لئے خدمات کو سراہا، کام میں مزید بہتری کے لئے ہدایت کی اور نئی انتظامیہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
علامہ محمد اقبال اعظم نے کہا کہ دنیا یتیم خانوں کے نام سے بے سہارا بچوں کو پناہ دیتی ہے لیکن شیخ الاسلام نے معصوم بچوں کی عزت نفس کو برقرار رکھتے ہوئے اور انہیں معاشرہ میں برابر مقام دینے کی خاطر پاکستان میں یتیم و بے سہارا بچوں کے لیے پناہ گاہ کو ’’آغوش‘‘ جیسا خوبصورت نام دیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.