سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کے سلسلہ میں مائدہ ریسٹورنٹ میں قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، بشارت عزیز جسپال، میاں عبدالقادر قادری اور حاجی امین القادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، تجدیدی و دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا یوم پیدائش 19 فروری کو ہر سال کی طرح امسال بھی دنیا بھر میں منایا گیا، جس کا مرکزی پروگرام بعنوان ’’دعائیہ تقریب‘‘ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوا۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت فرمائی۔ زیب سجادہ دربار بابا فرید گنج شکر ؒ پیر احمد مسعود دیوان نے پروگرام کی صدارت کی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
ترکی کے اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ برادر اسلامی ملک ترکی کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت ترکی کے وفاقی وزیر مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش کر رہے تھے، اعلیٰ سطحی وفد نے نماز عصر گوشۂ درود میں ادا کی امامت پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش نے کروائی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، سہیل رضا و دیگر قائدین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
برادر اسلامی ملک ترکی کے وفاقی وزیر مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش نے منہاج یونیورسٹی لاہور میں اپنے اعزاز میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دینی و تعلیمی خدمات کے معترف ہیں۔ اسلام اور بین المذاہب رواداری کیلئے منہاج القرآن کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ان کی 71ویں سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور میں آ کر بہت خوشی ہوئی، امہ کو باوقار تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر، منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے انسان کو درپیش چیلنجز اور جملہ جسمانی، نفسیاتی عوارض کے حوالے سے جامع رہنمائی مہیا کی ہے۔ اسلام نے اینگر مینجمنٹ کے حوالے سے جو گائیڈ لائن دی ہے آج کی جدید نفسیاتی سائنس اس کی توثیق کر رہی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی مناسبت سے منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام منعقدہ ’’فاؤنڈرز ڈے‘‘ کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ 11 / 7 کے دہشت گرد حملوں کے بعد یورپ میں مسلمانوں کے لئے حالات بہت تکلیف دہ ہو گئے تھے ان حالات میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشت گردی کے خلاف فتویٰ دے کر ثابت کیا کہ اسلام انسانیت کا محافظ دین ہے اس کا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اس فتویٰ سے یورپ سمیت مغربی دنیا میں رہنے والے مسلمان خاندانوں کو حوصلہ ملا، یہی نہیں ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے منہاج یونیورسٹی لاہور سمیت سینکڑوں ادارے بنائے جہاں قوم کے لاکھوں بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر منہاجینز فورم کے زیراہتمام منعقدہ خصوصی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بین المذاہب ردواداری، بین المسالک ہم آہنگی، اتحاد امت، فروغ علم و امن کیلئے جتنا کام کیا وہ ہمارے عہد کا بے مثال کام ہے۔ وہ اس دور میں ایک علمی تربیتی درسگاہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے زندگی کے ہر شعبے میں اصلاحات کا شعور دیا۔
حضرت مولا علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر 13 رجب 15 فروری 2022ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ’’یوم علی‘‘ تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک اور دیگر قائدین نے کیک کاٹا اور تمام سٹاف ممبران کو یوم علی کی مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں جی ایم ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یوم علی منانا تحریک منہاج القرآن کی بنیادی تعلیمات کا حصہ ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ سیدنا علیٰ المرتضیٰ علیہ السلام کی علمی و عملی تعلیمات کو دنیا تک پہنچایا ہے
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت امور خارجہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان اور ڈائریکٹر نظامت خارجہ جی ایم ملک نے الگ الگ کیک کاٹے۔ تقریب میں نظامت امور خارجہ کے سٹاف ممبران اور دیگر قائدین نے بھی شرکت کی۔
منہاج انٹرنیٹ بیورو اور آئی ٹی کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ قائد ڈے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اخلاص نیت ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ اخلاص اور استقامت کے ساتھ مشن سے جڑے رہنے میں بڑی برکات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے انٹرنیٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ہمیشہ پہل کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر مشن کا دعوتی پیغام ہمیشہ جدید ذرائع کے ساتھ پیش کیا ہے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی حضرت علیؑ کے یوم ولادت اور جامعۃ العروۃ الوثقیٰ کے 12 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد سیمینار ’’نھج البلاغہ و منھج الولایۃ‘‘ میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم شارح قرآن و حدیث تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہر علم کے دروازے حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی ساری زندگی محبت، امن، اخوت اور اجتماعیت کے درس میں گزری۔ اسلامی تاریخ آپ کی جرأت و شجاعت اور ایمان افروز واقعات سے بھری ہوئی ہے۔ آپ کی زندگی کا ایک ایک لمحہ رشد و ہدایت کے اسباق سے مزین ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کے سلسلہ میں محفل سماع بعنوان "حیدریم" مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ محفل سماع میں نامور قوال زین زوھیب برادران اور حسنین اکبر بابا گروپ نے کلام پڑھ کر سماء باندھ دیا۔
ڈاکٹر علی اکبر الازہری کے والد گرامی اکبر علی خان اور چچا یعقوب علی خان کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب فرید ملّت ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکت کی اور مرحومین کے لیے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔ دعائیہ تقریب میں مفتی عبدالقیوم ہزاروی، علامہ محمد اکرم الازہری، علامہ محمد شہزاد مجددی، علامہ بشیر نقشبندی، ڈاکٹر محمد کریم خان، ڈاکٹر محمد حسیب، علامہ عمیر اسلم، مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب داتا دربار لاہور اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن (بزم قادریہ) کے زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم گوشۂ درود میں منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی، صاحبزادہ السید پیر محمود محی الدین القادری الگیلانی، صاحبزادہ السید پیر عبدالقادر جمال الدین القادری الگیلانی، صاحبزادہ پیر السید ضیاء الدین القادری الگیلانی کی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔
نظام المدارس پاکستان کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین نظام المدارس پاکستان خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ جدید دینی نصاب کی تشکیل اور اس کا نفاذ بڑی کامیابی ہے۔ نظام المدارس پاکستان نے پہلی بار مدارس دینیہ کے اساتذہ کے لئے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام شروع کیا۔ 273 سال پرانے نصاب دینیہ میں اصلاحات غیر معمولی اقدام ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.