آئے روز کے بم دھماکوں نے عوام کو عدم تحفظ اور شدید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے : فیض الرحمن درانی

دہشت گردی کی ایسی کارروائیاں وطن دشمنی ہیں
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی راہنماؤں کا سانحہ کراچی پر ردعمل

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر فیض الرحمن درانی اور سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ نے ایک مشترکہ بیان میں سی آئی ڈی بلڈنگ کراچی میں فائرنگ اور بم دھماکہ کو انتہائی افسوسناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیاں وطن دشمنی ہیں اور اس سے ملک کی ساکھ شدید متاثر ہو رہی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے راہنماؤں نے کہا کہ معصوم پاکستانیوں کی جان لینا انتہائی سفاکانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب محافظ ہی غیر محفوظ ہو جائیں تو معصوم عوام کا عدم تحفظ کے احساس میں مبتلا ہونا فطری بات ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے مگر آئے روز کے بم دھماکوں نے عوام کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ حکومت ملک میں امن و امان کی فضا قائم کرے اور ان بم دھماکوں کے سلسلے کو فوری طور پر رکوانے کے لئے ضروری اقدامات کرے۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top