منہاج القرآن آسٹریا سے حج گروپ 14 اکتوبر بروز جمعہ کو سعودی عرب کے لئے روانہ ہوگا

ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستانی میڈیا جذبہ کے مطابق اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کا حج گروپ مورخہ 14 اکتوبر 2011ء بروز جمعۃ المبارک ویانا سے سعودی عرب کے لئے روانہ ہوگا۔اس گروپ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، ان کی اہلیہ ویمن لیگ آسٹریا کی صدرالماس خواجہ بھی شامل ہیں۔ حج گروپ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے تنظیمی عہدیداران، رفقاء اور کارکن بھی شامل ہیں۔ حج گروپ کو آسٹریا میں ان کے رشتہ داروں کے علاوہ منہاج القرآن کے رفقاء ویانا ایئر پورٹ سے نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top