مہنگی بجلی سے مہنگائی کا سونامی عوام سے جینے کا حق بھی چھین لے گا: فیض الرحمان درانی

حکومتی ظالمانہ اقدامات عوام کو سول نافرمانی کی طرف دھکیل رہے ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے صدر فیض الرحمان درانی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ مہنگی بجلی سے مہنگائی کا سونامی عوام سے جینے کا حق بھی چھین لے گا۔حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام شعور کی آنکھ کھولیں اور مقتدر طبقے کے محافظ استحصالی انتخابی نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ظالمانہ اقدامات عوام کو سول نافرمانی کی طرف دھکیل رہے ہیں جو ملک میں انارکی کا باعث ہوسکتا ہے۔ خود مختار معاشی پالیسیوں کیلئے ضروری ہے کہ عوام کے حقیقی نمائندے اسمبلیوں میں پہنچیں جو موجودہ ظالمانہ نظام کے ہوتے ہوئے ممکن نہیں ہے اس لئے عوام ہوش کے ناخن لیں اور موجودہ نظام کے خلاف بغاوت کردیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top