ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی (ص) - نومبر 2011ء

تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 3 نومبر 2011ء کو منعقد ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں پروگرام کا انعقاد گوشہ درود کے ہال کی چھت پر کیا گیا، جس کا آغاز نماز عشاء کے بعد ہوا۔ پروگرام کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ دیگر مرکزی قائدین کے علاوہ منہاج ویمن لیگ کی خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی۔ خواتین کے لیے پنڈال کا ایک الگ حصہ مختص کیا گیا تھا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کے بعد محفل نعت میں مختلف ثناء خوان نے نعت خوانی کی۔ تحریک منہاج القرآن کے نعت خوان بلالی برادران، منہاج نعت کونسل، شہزاد برادران سمیت دیگر نعت خوان حضرات نعت خوانی کی۔

شب ساڑھے 9 بجے شیخ الاسلام کا ویڈیو خطاب دکھایا گیا، جس میں آپ نے درس تصوف اور موجودہ عالمی تناظر میں گفتگو کی۔ ویڈیو خطاب کے بعد محفل ذکر کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر شکیل احمد طاہر نے مترنم انداز میں مناجات اور درود پاک پڑھا۔

پروگرام کی نقابت کے فرائض علامہ غلام مرتضٰی علوی نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ماہ نومبر میں پڑھے جانے والے درود پاک کی تعداد 1 ارب، 18 کروڑ، 50 لاکھ اور 31 ہزار 11 ہے۔ جبکہ گوشہ درود کے اب تک پڑھے جانے والے درود پاک کی تعداد 31 ارب اور 14 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔ محفل ذکر کے بعد علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے اختتامی دعا کرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top