19 نومبر کے بیداری شعور طلبہ اجتماع کیلئے تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کی تیاریاں مکمل: ڈاکٹر محمد واجد

کل پاکستان بیداری شعور طلبہ اجتماع میں تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان اور اس کے جملہ تمام فورمز بھرپور شرکت کریں گے

گوجرخان (پ ر) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ہونے والے کل پاکستان بیداری شعور طلبہ اجتماع میں تحریک منہاج القرآن اور اس کے جملہ تمام فورمز مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج القرآن ویمن لیگ بھرپور شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق 19 نومبر کو ناصر باغ لاہور میں ہونے والے کل پاکستان بیداری شعور طلبہ اجتماع کیلئے تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان اور اس کے جملہ تمام فورمز نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

تحریک منہاج القرآن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے علاوہ منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج ویمن لیگ، پاکستان عوامی تحریک اور علماء کونسل نے بھی بھرپور تیاری کی ہے۔ تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے صدر ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی اور ناظم نشرواشاعت عبدالستار نیازی کے مطابق تحریک منہاج القرآن کے اس عظیم اجتماع میں 250 تحصیلوں سے منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج ویمن لیگ، پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان و قائدین شرکت کریں گے، جبکہ پاکستان کے دیگر اضلاع سے بھی کافی تعداد میں کارکنان و عہدیداران شریک ہوں گے۔

تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج ویمن لیگ، پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام تحصیل گوجرخان سے 4 بسیں 19 نومبر بروز ہفتہ صبح 6 بجے روانہ ہوں گی، جن میں سینکڑوں طلبہ، کارکنان و عہدیداران تحریک منہاج القرآن لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔ اس حوالے سے حتمی شیڈول بھی جاری کر دیاگیا ہے جبکہ اس اجتماع کی تشہیر کیلئے اخبارات، میڈیا اور ٹی وی چینلز کی بھی مدد حاصل کی گئی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top