بیداری شعور طلبہ اجتماع کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

19 نومبر کو پنجاب یونیورسٹی لاہور ناصر باغ میں ہونے والے آل پاکستان بیداری شعور طلبہ اجتماع کی تیاریوں کے سلسلہ میں گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں ایک ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں شہر بھر سے کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ تلاوت و نعت کے بعد کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سینئر نائب ناظم اعلٰی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ 19 نومبر کو ناصر باغ میں ہونے والا طلبہ اجتماع تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ ملک بھر سے پچاس ہزار طلباء شرکت کر کے ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے جدوجہد کا آغاز کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے تاریخی خطاب میں اہم اعلان کریں گے۔ ناصر باغ چند روز بعد طلبہ و طالبات کے تاریخی اجتماع کا گواہ بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی ولولہ انگیز قیادت میں وطن عزیز میں تبدیلی جلد آئیگی جو پاکستان کو ایشیاء کا باوقار اور خوشحال ملک بنا دے گی۔ تبدیلی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تحت ناصر باغ میں ہونیوالے تاریخی اجتماع میں ہزاروں طلبہ و طالبات ملک سے کرپشن کے محافظ مقتدر طبقے کے خاتمے کا عہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام سے سو سال تک بھی کوئی تبدیلی نہیں آئیگی، اس کیلئے موجودہ انتخابی نظام کے خلاف جہوری انداز میں پرامن بغاوت کرنا ہو گی۔

شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ ناصر باغ کا طلبہ اجتماع پاکستان کے مستقبل پر گہرے اور دور رس اثرات مرتب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اور نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، ملک بچانے کیلئے اگر اب بھی انہوں نے کوئی کردار ادا نہ کیا تو مورخ انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے طلبہ اجتماع میں طالبات کیلئے الگ پنڈال بنایا جائے گا جس کے انتظامات کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

کنونشن سے تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے دیگر قائدین راجہ ساجد محمود، اے کے گوندل، مرزا آصف، سہیل عباسی اور راجہ سعید نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام کے اختتام پر وطن عزیز کی ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top