منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یورپ کے جنرل سیکرٹری سید محمد جمیل شاہ کے سسر کی وفات پر اظہار تعزیت

پیرس (راؤ خلیل احمد) منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یورپ کے جنرل سیکرٹری سیدمحمد جمیل شاہ کے سسر شاہ پور خان مورخہ 01 دسمبر 2011ء کو اسلام آباد (پاکستان) میں انتقال کر گئے(انا للہ وانا الیہ راجعون)

منہاج القرآن فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم، پاکستان عوامی تحریک کے صدر چودھری ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک چودھری محمداسلم، ناظم مالیات ملک شبیر احمد اعوان، منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ، ناظم محمد بلال اپل، منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم، سیکرٹری انفارمیشن منہاج یورپین کونسل ظہیر احمد انجم، میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے صدر راؤ خلیل احمد، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ناظم نوید احمد اندلسی اور دیگر قائدین، عہدیداران اور کارکنان نے سیدمحمدجمیل شاہ کے سسر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے ان سے اظہار تعزیت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top