پوری قوم سیاچن کے فوجیوں کی بخیریت واپسی کیلئے دعاگو ہے: عبدالستار نیازی

گوجرخان (پ ر ) پوری قوم سیاچن میں برف تلے دبے فوجیوں کی بخیریت واپسی کیلئے دعاگوہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے ناظم نشرواشاعت عبدالستار نیازی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ سیاچن پر پوری قوم برف تلے دبے فوجیوں کے ساتھ ہے اور فوجیوں کی بخیریت واپسی کیلئے دن رات دعاگوہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاچن میں دبے فوجیوں کے لواحقین کے صبر کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان لواحقین کے انٹرویوز سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان اور پاکستان کی عوام سے بڑھ کر انہیں اپنے بیٹے عزیز نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں اگر پاکستانی عوام کی کسی بھی وقت ضرورت پڑے تو آرمی چیف ہمیں کال کریں، ان شاءاللہ ہم لبیک کہتے ہوئے اپنے فوجی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top