گوجر خان: تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کا اجلاس

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن گوجرخان کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز دفتر تحریک منہاج القرآن منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ طاہر مقصود نے کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے راجہ وقار احمد کو نائب صدر، شیخ محمد ارشد کو فنانس سیکرٹری اور محمد اکرام غوری کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات پاکستان عوامی تحریک تحصیل گوجرخان مقرر کیا گیا۔ اجلاس میں خصوصی طور پر 17 مارچ کے انقلاب مارچ کیلئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی اور یونین کونسلز کیساتھ رابطوں کے حوالے سے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کی گزشتہ میٹنگ میں صدر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب باہمی مشاورت سے کیا گیا تھا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن گوجرخان کی ایگزیکٹو کونسل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top