عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے خلاف نہیں الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود انتخابات کے نزدیک یہ عمل قابل قبول نہیں: اشتیاق میر

مورخہ: 07 مارچ 2013ء

انتخابات کے نزدیک آتے ہی ایک لاکھ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان بھی پری پول رگنگ ہے۔
پانچ سالہ دور حکومت میں ملازمتوں پر پابندیاں رہیں اور انتخابات کے نزدیک آتے ہی وزیراعلی عوام کے ہمدرد کیوں بن گئے۔
پانچ سال میں مرکز اور پنجاب میں مک مکاجاری رہا، عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے:اشتیاق میر

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک این اے 49 کے صدر اشتیاق میر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انتخابات کے نزدیک آتے ہی پنجاب حکومت نے ایک لاکھ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان پری پول رگنگ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک کے میڈیا سیل میں عوامی تحریک کے ورکرز اور ممبران میڈیا سیل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پانچ سالہ دور میں ملازمتوں پر پابندی عائد رکھی اور انتخابات کے نزدیک آتے ہی وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ایک لاکھ ملازمین کو مستقل کرنے کااعلان پری پول رگنگ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پری پول رگنگ کرنے والی جماعتوں کومتنبہ کرے اور ایسے کسی بھی قانون کو منظور کرنے سے باز رکھا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top