پوری قوم نظام کی حقیقی تبدیلی کے لئے تیار ہو جائے: شمریز اعوان

مورخہ: 08 مارچ 2013ء

ڈاکٹر طاہرالقادری 17 مارچ کو لیاقت باغ کے جلسے میں عوام دشمن نظام کے خلاف فیصلہ کن معرکے کا اعلان کریں گے: شمریز اعوان

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات شمریز اعوان نے کہا ہے کہ بدعنوان اور بدنیت حکمرانوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر عمل درآمدنہ کر کے معاہدے سے روگردانی کی ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے پیش کئے جانے والے اصلاحاتی مسودے پر عمل درآمد نہ کیاگیا اور اس پر قانون سازی نہ کی گئی تو حکمران پوری قوم کے مجرم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اصطلاحاتی مسودے کی منظوری میں تاخیری کی گئی۔

الیکشن کمیشن کو بے بس کرنے کیلئے ایسے ظالمانہ اقدامات پر تمام اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی سب کے مک مکا کا واضح اشارہ ہیں۔ نظام کی تبدیلی کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے جو آواز بلند کی تھی جس پر عدلیہ سمیت ہر کسی نے جانب داری کامظاہرہ کیا۔

ڈاکٹر طاہر القادری17 مارچ کو لیاقت باغ کے جلسے میں ظالمانہ نظام کے خلاف فیصلہ کن معرکے کا اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک کے میڈیا سیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top