پانچ سال مفاہمتی پالیسی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پر اتفاق رائے پیدا نہ کر سکے۔ غلام علی خان

مورخہ: 26 مارچ 2013ء

عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے ایک بار پھر پرانے چہرے نئے دلفریب نعروں کے ساتھ لنگوٹ کس کے میدان میں ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال تک مفاہمتی پالیسی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب پر اتفاق رائے پیدا نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمتی پالیسی کا ڈھونگ رچا کے عوام کو بے وقوف بنائے رکھا اور پی پی نے مرکزمیں اور ن لیگ نے پنجاب میں ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کیے۔ آخری دن بنک کھلے رکھ کر ملکی خزانے پر شب خون مارا گیا اس وقت کہاں تھی اپوزیشن۔ اصل میں یہ اپوزیشن حقیقی معنوں میں فرینڈلی اپوزیشن تھی۔ دونوں جماعتوں نے پانچ سال اپنے مفادات کے لیے اور اپنی باری کے انتظارمیں قوم کودھوکے میں رکھا اور آج ایک بار پھر وہی پرانے چہرے نئے دلفریب نعروں کے ساتھ ایک بار پھر لنگوٹ کس کے میدان میں نکل آئے ہیں اور صرف اپنے اقتدار کی خاطر سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام ان جعلی ڈگری والے اور مفاد پرست سیاست دانوں کے چکر میں نہ آئیں اور حقیقی تبدیلی کے لئے پاکستان عوامی تحریک اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے دست و بازو بن جائیں تاکہ ملک میں حقیقی تبدیلی ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ طرز انتخاب قوم کے ساتھ فراڈ ہے۔ قوم کو سوچنا ہوگا اور قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top