موجودہ نظام میں عوام کسی خوشگوار تبدیلی کی توقع نہ رکھیں۔ غضنفر کھوکھر

مورخہ: 17 مئی 2013ء

47 فیصد عوام نے اس نظام کو مسترد کر کے ڈاکٹر طاہرالقادری کے موقف کی تائید کر دی ہے
11 مئی کو ملک میں ہونے والے انتخابات تاریخ کا بدنما داغ ثابت ہوئے

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری غضنفر کھوکھر نے کہاہے  کہ 11 مئی کو ملک میں ہونے والے انتخابات تایخ کا بدنما داغ ثابت ہوئے جس میں الیکشن کمیشن نے اپنی نااہلی کو ثابت کردیا، جس کی مثال کئی ٹی وی چینلز پر دکھائی جانے والی وڈیوز ہیں جس میں بتایا گیا کہ ایک پولنگ سٹیشن پر اگر ووٹ کی کل تعداد 1000 ہے اور ڈبوں سے 1100 ووٹ نکلے۔ مختلف جموعتیں اور امیدوار الیکشن کمیشن کی نااہلی اور بے اختیاری کا ماتم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے اس کرپٹ کلچرمیں فراڈ الیکشن کاحصہ نہ بن کر ثابت کر دیا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جوکہا تھا حق اور سچ ثابت ہو کردنیا کے سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا خواب دیکھنے والے نوجوانوں کو مایوسی ملی ہے کیونکہ تبدیلی کے نام پر نکلنے والے نوجوان آج سڑکوں پر ہیں اور ان کی شنوائی نہیں ہو رہی کیونکہ یہ نظام تبدیلی کے لئے بناہی نہیں ہے اور تبدیلی کا اصل دشمن یہ نظام انتخاب ہے۔

ان خیالات  کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور سے واپسی پر پاکستان عوامی تحریک  کے میڈیاسیل میں میڈیا ٹیم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انچارج میڈیاسیل، ایم ایچ خان، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، اختر راجہ، قاری منہاس، مبشر رندھاوا موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ نظام کی حقیقی تبدیلی کے لئے نوجوان ڈاکٹر طاہرالقادری کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں، پاکستان عوامی تحریک کومضبوط کریں، ڈاکٹرطاہرالقادری اس ملک میں حقیقی جمہوری، آئینی، قانونی اور منصفانہ نظام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم جان چکی ہے کہ 23 دسمبر سے اب تک ڈاکٹر طاہرالقادری کی باتیں سچ ثابت ہوچکی ہیں تو آنے والے وقت میں بھی ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کی حقیقی رہنمائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق 53 فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں اس سے ظاہر ہوتاہے کہ 47 فیصد عوام نے اس نظام کومسترد کر دیا ہے۔ اس لئے ہماری دعوت ہے کہ پاکستانی قوم اس فرسودہ کلچر اور نام نہاد جمہوری نظام کے چکر سے باہر نکلے اور ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے پاکستان عوامی تحریک  کاساتھ دے۔ وقت دور نہیں ہے جب ڈاکٹر طاہرالقادری اس قوم کو حقیقی جمہوریت اور انصاف پر مبنی پاکستان دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top