پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام عالمی ورکرز کنونشن مرکزی سیکرٹریٹ میں آج بروز ہفتہ ہوگا

مورخہ: 17 مئی 2013ء

ڈاکٹر طاہرالقادری بذریعہ وڈیو لنک پوری دنیا کی تنظیمات اور ورکرز سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے بتایا کہ آج 18مئی بروز ہفتہ رات 8 بجے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام عالمی ورکر کنونشن منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اسلام آباد سمیت پورے ملک اور دنیا بھر میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سے خطاب کریں گے اور کارکنان کو خصوصی بریفنگ دیں گے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے زیراہتمام منہاج مدینہ ہال کراچی کمپنی میں بذریعہ وڈیو لنک خطاب سننے کااہتمام کیاجائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top