منہاج القرآن الہ آباد کے ناظم کے بھائی کی رسم چہلم

مورخہ: 17 مئی 2013ء
تحریک منہاج القرآن الہ آباد کے ناظم شیخ ظفر اقبال جنید کے بھائی اور محمد نواز شریف منہاجین کے چچا حضرت بابا نور محمد قادری نوشاہی کی رسم چہلم سترہ مئی دو ہزار تیرہ کو موضع رسول پور میں دربار عالیہ بابا ولی محمد پر منعقد ہوئی۔ جس میں سینکٹروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ مرکز کی طرف سے ضلعی کوارڈینٹر قصور اشتیاق حنیف مغل نے تین رکنی وفد کے ساتھ پروگرام میں شامل ہوئے۔ منہاج القرآن کھڈیاں کے ناظم مالیات محمد ندیم ظفر، منہاج القرآن کھڈیاں کے صدر محمد نواز مصطفوی، منہاج القرآن الہ آباد کے صدر ڈاکٹر ناصر شکیل، قاری امانت علی اشرفی، شیخ محمد حسین جاوید، شیخ محمد یاسین، علماء کرام، مشائخ عظام اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی پروگرام میں شریک تھی۔ پروگرام کا آغاز صبح دس بجے تلاوت کلام پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ نعت مبارکہ کی سعادت استاد منیر چشتی نے حاصل کی۔ رسم چہلم میں ایران یونیورسٹی کے فارغ التحصیل علامہ قاری محمد کاشف سیالوی نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر دربار عالیہ بابا ولی محمد سرکار کے نئے سجادہ نشین کا انتخاب بھی ہوا، جس کے لیے منہاج القرآن الہ آباد کے ناظم شیخ ظفراقبال جنید کو چنا گیا۔ حضرت بابا ولی محمد کے بڑے صاحبزادے بابا احمد دین، خلفاء سائیں رحمت علی کوٹلی، نواب گوجرانوالہ، سائیں حبیب اللہ عارف والہ، سید سہیل شاہ شجاع آباد، ڈاکٹر فضل شورکوٹ، سائیں شعبان، محمد ظفراقبال میانچنوں اور سائیں محمد شریف میاں چنوں نے اپنے ہاتھوں سے شیخ ظفراقبال کی دستار بندی کی۔ آخر میں مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ اس موقع پر لوگوں نے بابا نور محمد قادری نوشاہی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بھائی شیخ ظفر اقبال جنید سے اظہار تعزیت کی۔ حضرت بابا نور محمد قادری کا پندرہ اپریل دو ہزار تیرہ کو روڈ ایکسڈینٹ میں انتقال ہوا تھا۔ رسم چہلم کے پروگرام کی نقابت محمد نواز شریف منہاجین نے کی۔ رپورٹ: محمد نواز شریف

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top