پاکستان عوامی تحریک کا 24 واں یوم تاسیس 25 مئی کو جوش و خروش سے منایا جائے گا

مورخہ: 21 مئی 2013ء

پاکستان عوامی تحریک کا 24 واں یوم تاسیس25مئی کومرکزی‘ صوبائی‘ ضلعی اور تحصیلی سطح پر نہایت جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ’’بدلے گا نظام، تب بدلے گا پاکستان ‘‘ کے عنوان سے پاکستان سمیت پوری دنیا میںسیمینارز منعقد ہونگے۔ جن میں قائدین پاکستان عوامی تحریک یوم تاسیس کے سلسلے میں کیک کاٹیں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان عوامی تحریک کے اسلامک و کلچرل سینٹرز اور پاکستان میں مرکزی اور صوبائی سطح پر بھی پرچم کشائی کی پروقار تقاریب منعقد ہوں گی۔ یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون لاہور میں ہونے والی سب سے بڑی تقریب میں قائدین تحریک پرچم کشائی کے بعدیوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار بعنوان ’’بدلے گا نظام، تب بدلے گا پاکستان ‘‘ سے خطاب کریں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کے قائدین ملک میں موجودہ فرسودہ نظام انتخاب کی تبدیلی اور امن عالم کیلئے تحریک اور قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سیاسی جدوجہد کے مختلف پہلوئوں پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ ملک میں موجودہ نظام انتخاب کی تبدیلی اور عالمی سطح پر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز ان سیمینارز کا خاص موضوع ہونگے۔ پوری دنیا میں ہونے والے’’بدلے گا نظام، تب بدلے گا پاکستان‘‘سیمینارز میں عالمی سطح کی مختلف سیاسی‘ سماجی اور علمی شخصیات شرکت کریں گی۔

مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہونے والی تقریب کی صدارت ڈاکٹر حسین محی الدین القادری صدر فیڈرل کونسل کریں گے جبکہ مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے علاوہ دیگر مرکزی قائدین بھی شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top