الیکشن ڈرامہ کے دوران پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد نے کرپٹ نظام کے محافظوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ محمد رفیق نجم

مورخہ: 03 جون 2013ء

جب تک ماضی میں کی گئی کرپشن میں ملوث عناصر کا احتساب نہ ہو گا عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا۔
ہماری لڑائی کرپٹ نظام انتخاب سے ہے۔
الیکشن ڈرامہ کے دوران پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد نے کرپٹ نظام کے محافظوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ محمد رفیق نجم

فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادر ی امت کیلئے جو درد رکھتے ہیں وہ ہر سینے میں منتقل کرنا ہو گا تا کہ پاکستانیوں کی خوشحالی اور عزت و وقار انہیں واپس مل سکے۔ معاشی غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کیلئے جذبہ حب الوطنی کو بیدار کر کے استقامت سے عوام کو اقتدار منتقل کرنا ہو گا۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے قوم کو لاحق مرض کی تشخیص الیکشن سے پہلے کر کے حق اور سچ کی راہ پر گامزن کیا۔ الیکشن ڈرامہ کے دوران پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد نے کرپٹ نظام کے محافظوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی سیکرٹری اطلاعا ت غلام محمد قادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر رفیق نجم نے کہا ہمارا کسی جماعت سے پہلے جھگڑا تھا نہ اب ہے ہماری لڑائی کرپٹ نظام انتخاب سے ہے جو ہر الیکشن میں انہی لوگوں کو دوبارہ اسمبلی میں لا بٹھاتا ہے جنہوں نے عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈالے اور رشوت اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کر رکھے ہیں۔ جب تک ماضی میں کی گئی کرپشن میں ملوث عناصر کا احتساب نہ ہو گا عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان عوامی تحریک کے موقف پر اعتماد کرتے ہوئے کرپٹ نظام انتخاب پر عدم اعتماد کر دیں تو کوئی وجہ نہیں کہ فرسودہ نظام انتخاب کے ذریعے عوام کو لوٹنے والے نام نہاد سیاستدانوں سے جان نہ چھوٹ سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top