پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں، ملک کے ہر طبقے کو حقیقی تبدیلی کیلئے باہر نکلنا ہو گا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین

مورخہ: 12 جون 2013ء

ڈاکٹر حسین محی الدین کی منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو

تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے سربراہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرفیائی سرحدوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ تحفظ و استحکام پاکستان کیلئے ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داریوں کو پہچاننا ہو گا۔ آج ہمیں اپنے سیاسی اور مذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ریاست بچانے کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ وطن عزیز کے ہر طبقے کو حقیقی تبدیلی کیلئے باہر نکلنا ہو گا۔ اگلی نسلوں کو مستحکم اور خوشحال پاکستان دینے کیلئے نوجوانوں اور طلبہ کو پاکستان کو قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے وژن کے مطابق بنانے کیلئے کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی بیداری شعور مہم ملک میں حقیقی تبدیلی پر منتج ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ مین منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کے صدر جاوید اصغر ججہ، راولپنڈی سے سعید راجہ اور دیگر قائدین کے علاوہ اسلام آباد سے ایم ایس ایم کے نوجوان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ اسلاف کے اصولوں سے انحراف کرنے والے ہجوم کو قوم بن کے کفارہ ادا کرنا ہو گا اور تحریک پاکستان کے جذبہ کے ساتھ تحفظ و استحکام پاکستان کیلئے اقدامات کرنا ہو نگے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ اور روح اقبال رحمۃ اللہ علیہ کو خوش کرنے کیلئے 18 کروڑ پاکستانیوں کو ریاست بچانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیوں کو درست سمت میں صرف کرنا ہو گا۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو غلامی کا طوق ہمارا مقدر بن جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top