کارکنان ایک کروڑ ممبر بنائیں، عوامی تحریک کی جدوجہد سے پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا راستہ ہموار ہو گا: سردار منصور خان

مورخہ: 12 جون 2013ء

لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے لانگ ٹرم پلاننگ ہونا چاہیے۔
کارکنان ایک کروڑ ممبر بنائیں، عوامی تحریک کی جدوجہد سے پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا راستہ ہموار ہو گا: سردار منصور خان

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان نے کہا ہے کہ آئندہ 6 ماہ میں ممبر سازی کے ذریعے راولپنڈی ڈویژن میں ڈیڑہ لاکھ ممبر بنائیں جائیں گے، کارکنان ایک کروڑ ممبر بنانے کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیں۔

عوامی تحریک کی جدوجہد سے پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا راستہ ہموار ہوگا۔ فرسودہ، استحصالی اور کرپٹ نظام انتخاب کے خاتمے تک عوامی تحریک جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جون کے آخر تک راولپنڈی ڈویژن کی صوبائی حلقہ جات کی تنظیمیں مکمل کرلی جائیں گی اس کے بعد یونین کونسل سطح تک کی تنظیم سازی اور ہر یونین کونسل میں 10 یونٹ بنائے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکسلا، واہ کینٹ، گجرخان، مری اور راولپنڈی سٹی میں عوامی تحریک کے تنظیم سازی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 35 ارب کے خسارے کے ساتھ پیش کئے جانے والے بجٹ سے مہنگائی کے خاتمے اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی۔ کرپٹ نظام انتخاب اور تبدیلی کا کوئی جوڑ نہیں۔

تبدیلی کیلئے موجودہ نظام انتخاب سے بغاوت کرنا ہو گی۔ دھن، دھونس، دھاندلی کے ستونوں پر کھڑے نظام کے تحت الیکشن کی رسم کو ہرگز ہرگز جمہوریت نہیں کہا جا سکتا۔ حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی اور دہشت گردی مرکز اور صوبائی حکومتوں کیلئے بڑا چیلنج رہے گا۔ لوڈ شیڈنگ پر جزوی طور پر اس لئے قابو پانے کی بجائے لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کیلئے لانگ ٹرم پلاننگ ہونی چاہیے تا کہ عوام اس عذاب سے نجات حاصل کر سکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top