ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور عمر ریاض عباسی کی تائی کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی محفل ان کے آبائی گاؤں میں ہوئی

مورخہ: 12 جون 2013ء

ڈاکٹر رحیق عباسی، عمر ریاض عباسی سے پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کی تائی گزشتہ روز رضائے الہی سے انتقال کر گئی تھیں۔ ان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل ان کے آبائی گاؤں (گھوئی) تحصیل مری میں منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر رحیق عباسی کے علاوہ مری، اسلام آباد اور راولپنڈی سےپاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرحومہ کے لیےاجتماعی دعائے مغفرت کی گئی اور پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان نے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور عمر ریاض عباسی سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی لواحقین کے لیے صبر کی توفیق عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top