بجٹ خوبصورت الفاظ اور اعداد و شمار سے مزین ہے مگر اسے عوامی بجٹ نہیں قرار دیا جا سکتا۔ خرم نواز گنڈا پور

مورخہ: 12 جون 2013ء

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا انہیں مہنگائی کے جہنم میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ خرم نواز گنڈا پور

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ بجٹ خوبصورت الفاظ اور اعداد و شمار سے مزین ضرور ہے مگر اسے عوامی بجٹ نہیں قرار د یا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پرچون کی دکانوں پر بکنے والی آئٹمز پر ٹیکس لگا کر عام آدمی کو براہ راست متاثر کیا گیا ہے۔ جس سے مہنگائی بڑھے گی۔ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی بجائے اس کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔ GST میں اضافہ عام آدمی کیلئے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا انہیں مہنگائی کے جہنم میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ بیروزگاری کے خاتمے کیلئے کوئی مربوط پلان نہیں دیا گیا۔ بجٹ خسارے پر قابو پانے کیلئے کوئی اقدام تجویز نہیں کیا گیا۔ ٹیکس، بجلی اور گیس چوری روکنے کیلئے کوئی پلان بجٹ میں شامل نہیں۔ گاڑیوں اور پراپرٹی کی ٹرانسفر کو NTN نمبر سے مشروط کر دیا جاتا تو اس سے ٹیکس جمع کرنے میں آسانی ہو سکتی تھی مگر ایسا نہیں کیا گیا۔ قرضوں پر انحصار ختم کر نے کیلئے بھی کوئی اقدام تجویز نہیں کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top