سرگودھا: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ایڈمشن گائیڈ لائن کیمپ

مورخہ: 28 اگست 2013ء

سرگودھا: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ایڈمیشن گائیڈ لائن کیمپ یونیورسٹی کے ایڈمشن آفس کے باہر لگایا گیا۔ جس میں نئے آنے والے طلبہ کو یونیورسٹی کے داخلوں اور مختلف شعبہ جات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جاتی رہی۔ نئے طلبہ کو خوش آمدید کیا گیا۔

گائیڈ لائن کیمپ میں مرکزی کیبنٹ کے ممبر حافظ سمر عباس بھی دورہ کرتے رہے اسکے علاوہ شعیب یونس، محمد اظفر سندھو،محمد علی شاہ ، محمد غوث اور دیگر ایم ایس ایم کے اراکین کیمپ میں طلبہ کی رہنمائی کیلئے موجود رہے۔

مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے ایم ایس ایم سرگودھا کیمپ کے انعقاد کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فروغ علم اور امن کی سب سے بڑی طلبہ تحریک کا نام ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top