شیخ زاہد فیاض کی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت

مورخہ: 30 اگست 2013ء

ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔ شیخ زاہد فیاض

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی شیخ رشیداحمد پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کی اعلیٰ سطحی پر فوری تحقیقات ہونا چاہیے۔ حکومت شرپسند عناصر کو فی الفور گرفتار کر کے قانونی تقاضوں کو پورا کرے۔ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ شیخ رشیداحمد پر قاتلانہ حملہ ملک کو داخلی طور پر کمزور کرنے اور اسے معاشی طور پر مفلوج بنانے کیلئے ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے۔ اس واقعہ کے بعد ریاست کے عام شہری میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top