لوڈشیڈنگ، مہنگائی اوردہشت گردی عوام دشمن نظا م انتخاب کا تحفہ ہے۔ ڈاکٹر محمد الیاس

مورخہ: 30 اگست 2013ء

ٹی وی فیس اور ٹیکسوں میں اضافہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر کیا گیا

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد الیاس نے کہا ہے کہ ٹی وی فیس اور دیگر ٹیکسوں میں اضافہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر کیا گیا ہے۔ ایسے فیصلوں سے نام نہاد جمہوری اور عوامی حکومت کے مستقبل کے عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ کیا اب بھی عوام حکومتی خفیہ ڈکیتیوں اور ظالمانہ ٹیکسوں کے نظام سے بے خبر رہے گی؟ وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے عہدیداران سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ جبکہ اس موقع پر میاں زاہد جاوید، راؤعارف رضوی، شاکر مزاری اور چودھری افضل گجر بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر محمد الیاس نے کہا کہ موجودہ عوام دشمن نظا م انتخاب نے لوڈشیڈنگ، مہنگائی، دہشت گردی، جاگیر دارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کا تحفہ دیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک قوم کے ہر فرد تک یہ پیغام پہنچانا چاہتی ہے کہ اگر آنیوالی نسلوں کی ترقی، خوشحالی اور استحکام چاہتے ہو تو پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آواز پر لبیک کہنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد حقیقی تبدیلی کیلئے ہے۔ قوم پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دے تا کہ ملک کو حقیقی فلاحی جمہوری اور اسلامی ریاست بنایا جا سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top