محترمہ راضیہ نوید کو مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ منتخب ہونے پر مبارکباد

تحریک منہاج القرآن گوجرخان، منہاج القرآن ویمن لیگ اور دیگر فورمز کے عہدیداران نے اسلام آباد سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرم عہدیدار محترمہ راضیہ نوید کو منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کی مرکزی ناظمہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ناظم میڈیا عبدالستار نیازی کے مطابق ویمن لیگ گوجرخان نے مرکزی قیادت کے بہترین چناؤ پر خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔ واضح رہے کہ محترمہ راضیہ نوید اس سے قبل صدر منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے عہدہ پر اپنی خدمات سرانجام دیتی رہی ہیں، ان کا انتخاب ان کی بھرپور محنت اور کاوشوں کا اعتراف بھی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top