منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات احمد نواز انجم 10 روزہ تنظیمی دورے پر مظفرآباد، آزاد کشمیر پہنچ گئے

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات احمد نواز انجم 10 روزہ تنظیمی دورے پر 2 ستمبر کو مظفرآباد پہنچیں گئے، جہاں سے وہ آزاد کشمیر کے ہر ضلع کا تنظیمی دورہ کریں گے۔ احمد نواز انجم کے تنظیمی دورہ جات کے شیڈول میں مظفرآباد، نیلم، ہٹیاں بالا، پونچھ، باغ، سدھنوتی، راولاکوٹ، کہوٹہ، کوٹلی، میرپور، بھمبرشامل ہیں۔

عرفان محمود قادری ناظم نشر و اشاعت TMQ آزاد کشمیر نے کہا احمد نواز انجم کے تنظیمی شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے مطابق وہ اپنے دورے کا آغاز 2 ستمبر ڈویژن مظفرآباد سے کریں گے۔ احمد نواز انجم کشمیر کے تنظیمی دورے میں تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کی ریاستی، ضلعی، تحصیلی اور یونین کونسل کے عہدیداران و کارکنان سے خصوصی نشستیں بھی کریں گے، ان نشستوں میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کو آئندہ کے اہداف کے متعلق خصوصی بریفنگ دیں گے اور تحصیلی تنظیمات کو ان کے اہداف بھی دیں گے۔ انکے دورہ کشمیر میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن علماء کونسل اور منہاج القرآن ویمن لیگ آزادکشمیر کے عہدیداران و مصطفوی کارکنان بھی خصو صی شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top