پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کا ورکرز کنونشن 2 ستمبر (بروز منگل) کو ہو گا

پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان کے مطابق پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کا ورکرز کنونشن آج بروز منگل شام 6 بجے منہاج مدینہ ہال کراچی کمپنی میں تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ اور پاکستان عوامی تحریک کے صدر فاروق بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما افضال احمد قادری کارکنان کو ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری کے سلسلے میں اہم بریفنگ دیں گے۔ کنونشن کامقصد ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے دیے گئے ٹارگٹ کے حصول کے لئے اگلے لائحہ عمل کی تیاری ہے۔ کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج القرآن علماء کونسل کے عہدیداران و کارکنان شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top