کھوئی رٹہ: ایم ایس ایم کا تنظیمی اجلاس

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈگری کالج کھوئیرٹہ کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس محمد وسیم زیدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز سابق جنرل سیکرٹری MSM کھوئیرٹہ خاقان حیدر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا بعد ازاں شرکاء اجلاس نے مل کر بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مل کر ہدیہ درود پاک پیش کیا۔ اجلاس کی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے ندیل احمد چوہدری جنرل سیکرٹری MSM تحصیل کھوئیرٹہ نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا منشور اور اغراض و مقاصد پیش کیے۔

اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ناظم نشر و اشاعت عرفان محمود قادری نے نوجوانوں کو مصطفوی مشن کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے بیداری شعور کا پیغام دیا۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈگری کالج کھوئیرٹہ کے نئے منتخب عہدیداران میں صدر عاطف لطیف، جنرل سیکرٹری شیراز احمد، نائب صدر محمد احسان ربانی، سیکرٹری ممبر شپ اسامہ اسرار، سیکرٹری پبلک ریلیشن یاور محمود، سیکرٹری سپورٹس راشد محمود اور سیکرٹری حلقہ درود و سلام ذیشان ڈار شامل ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر صدر تحریک منہاج القرآن محمد وسیم زیدی نے نوجوانوں سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی طلبہ اپنی پوری توجہ تعلیم پہ مرکوز رکھیں اور علم نافع اوراچھے کردار کے ساتھ مصطفوی مشن کا پیغام ہر فرد تک پہنچائیںَ۔

رپورٹ۔۔ ندیل احمد چوہدری جنرل سیکرٹریMSM تحصیل کھوئیرٹہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top