راجن پور: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر سردار شاکر مزاری نے راجن پور میں تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 23 دسمبر مینار پاکستان لاہور، اسلام آباد لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنوں کی صورت میں پوری قوم کو آگاہ کر دیا ہے کہ ملک میں رائج نظام اتنا کرپٹ اور فرسودہ ہے جو غریب کو اس کے حقوق نہیں دے سکتا، یہ نظام اشرافیہ اور کرپشن کے تحفظ کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام تبدیلی چاہتے ہیں تو اس نظام کو سمندر برد کر دیں، گھروں سے باہر نکل آئیں، آواز حق بلند کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top