فرانس: علامہ محمد اویس کے ساتھ تعارفی نشست و عشائیہ

منہاج یونیورسٹی کے فاضل علامہ محمد اویس قادری نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر فرانس کے ڈائریکٹر کی حیثیت میں ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ منہاج القرآن فرانس کی انتظامیہ نے مورخہ 25ستمبر 2013 کو ان کے ساتھ ایک تعارفی نشست اور عشائیہ کا اہتمام کیا۔

تعارفی نشست میں مرکزی انتظامیہ، علاقائی تنظیمات اور جملہ فورمز کے سربراہان نے شرکت کی۔ منہاج القرآن فرانس کے جنرل سیکرٹری قاضی محمد ہارون نے جملہ شرکاء کو خوش آمدید کہا ، نعت اور تلاوت کے بعد سابق صدر منہاج القرآن فرانس حاجی محمد اسلم کو حاضرین کا تعارف کرانے کی دعوت دی گئی جو انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں کروا کے حق ادا کیا۔ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے علامہ محمداویس کا تعارف کرایا۔

علامہ محمد اویس قادری نے اللہ کے لئے محنت کو موضوع سخن بناتے ہوئے تعارفی نشست کو تربیتی نشست میں بدل دیا منہاج القرآن فرانس کے صدر ملک شبیر احمد اعوان نے سابق ڈائریکٹرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نئے ڈائریکٹر کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ بعد ازاں جملہ حاضرین کو پرتکلف کھانا پیش کیاگیا۔

رپورٹ: راؤ خلیل احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top