منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے رہنما ظفر ارشد کی والدہ محترمہ کینیڈا میں انتقال کر گئیں

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے رہنما ظفر ارشد کی والدہ محترمہ کینیڈا میں انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ آج مورخہ 3 اکتوبر 2013ء بعد از نماز ظہر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امامت میں ادا کی جائے گی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ان کی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ ایک پرہیزگار اور متقی خاتون تھیں اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی شخصیت کا خاص وصف تھا۔ اللہ تعالیٰ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے صدقے مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، امیر تحریک فیض الرحمن خان درانی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض، ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک، ڈائریکٹر میڈیا قاضی فیض الاسلام، ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین اور دیگر قائدین تحریک نے ظفر ارشد سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

ایڈریس: جامع المصطفیٰ
Mississauga Muslim Community Centre
2505 -Dixie Road, Mississauga, Canada

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top