پاکستان کے غیور طلبہ وطن بچانے کیلئے باہر نکلیں۔ رضی طاہر

نظام کے اندر رہتے ہوئے تبدیلی محض ایک  ہے۔ نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان

فتح جنگ () مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے نائب صدر رضی طاہر نے اپنے دورہ اٹک کے دوران طلبہ سے مختلف کارنر میٹنگز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ہم ہوش کے ناخن لیں۔ موجودہ نظام ہمیشہ غریب سے قربانی مانگتا ہے، جبکہ ایک طبقہ امیر سے امیر تر ہوتا جارہا ہے۔ مہنگائی کا جن آسمانوں کو چھورہا ہے، تعلیمی نظام اتنا فرسودہ ہو چکا ہے کہ اب اس میں بہتری کی گنجائش نہیں، لہذ ا پاکستان کے غیور طلبہ وطن بچانے کیلئے باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ 11مئی سب نے دیکھ لیا نظام کے اندر رہتے ہوئے تبدیلی محض ایک خواب ہے، اس کرپٹ نظام کو بدلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد نے اذان دیدی اب نماز کی تیاری کیلئے صفیں بچھائی جارہی ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین 04 اکتوبر کو ہزارہ جبکہ 05 اکتوبر کو کامرہ کا دورہ کر رہے ہیں جس میں ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں۔ دورے میں مجاہد اکبر، بصیراحمد، عتیق مصطفوی ان کے ہمراہ تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top