تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ کارکن اصغر رندھاوا کی ہمشیرہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں

عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے دیرینہ کارکن محمد اصغر رندھاوا کی ہمشیرہ اور ممبر میڈیا سیل مبشر رندھاوا کی پھوپھی رضائے الہی سے وفات پا گئیں۔ ان کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں جلال پور جٹاں گجرات میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران و کارکنان، عزیز و اقارب اور اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم، عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے رہنماؤں فاروق بٹ، غضنفر کھوکھر، ابراررضا ایڈووکیٹ، مصطفی خان، غلام علی خان، عرفان طاہر، جاوید اصغر ججہ، سعید نیازی اور دیگر نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، ان کو جنت میں اعلی مقام اور قبر میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت سے نوازے۔ (آمین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top