پاکستان عوامی تحریک اس ظالمانہ سیاسی نظام کے خاتمہ کیلئے پرامن جدوجہد کا آغاز کر چکی ہے۔ غضنفر کھوکھر

کرپٹ نظام اور مقتدر طبقے سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عملی جدوجہد کرنے کا وقت آ چکا ہے۔ غضنفرکھوکھر

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری غضنفرکھوکھر نے کہا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور نام نہاد جمہوریت سے پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدیں خطرات سے دو چار ہیں۔ استحصالی اور کرپٹ سیاسی نظام نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے۔ نظریہ پاکستان کی روح کو کمزور تر کر دیا گیا ہے۔ موجودہ نظام بوسیدہ ہوچکا، اس میں کسی بھی طبقہ کے حقوق کا تحفظ نہیں ہے۔ پاکستان عوامی تحریک پر اعتماد کرتے ہوئے عوام ایک کروڑ نمازیوں کی صف میں شامل ہو جائیں ان شاء اللہ تبدیلی آ کر رہے گی۔ حکمران عوامی نہیں بلکہ اپنے مخصوص ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک اس ظالمانہ سیاسی نظام کے خاتمہ کیلئے پرامن جدوجہد کا آغاز کر چکی ہے جسے ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فاروق بٹ، انصار ملک، شمریز اعوان اور شاہد شنواری بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 18 کروڑ عوام مہنگائی، دہشت گردی، ناانصافی اور لاقانونیت کے عذاب کا شکار ہیں۔ عوام کو حقوق کی بحالی کیلئے پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دینا ہو گا۔ اب گھروں میں بیٹھے رہنے کا وقت نہیں، کرپٹ نظام اور مقتدر طبقے سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عملی جدوجہد کرنے کا وقت آ چکا ہے ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں، ہاریوں، غریبوں اور پسے ہوئے 18 کروڑ عوام کو انکے حقوق ضرور دلائیں گے۔ عوام تبدیلی کیلئے پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیں تو ملک کا مقدر بدل جائیگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top