ڈاکٹر حسن محی الدین قادری آج گوجر خان پہنچیں گے۔ عبد الستار نیازی

گوجرخان ( ) میڈیا ایڈوائزر پاکستان عوامی تحریک عبدالستار نیازی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری آج دن 12 بجے گوجرخان پہنچیں گے جہاں پر تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان و وابستگان ان کا گلیانہ موڑ سے گوجرخان چوک تک والہانہ استقبال کریں گے، گوجرخان چوک میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری عوام سے خطاب بھی کریں گے، استقبال کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس سلسلے میں انتظامیہ موٹروے پولیس اور ٹریفک وارڈنز کی خدمات لی گئی ہیں، استقبال کے موقع پر انچارج تھانہ گوجرخان کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top