کمالیہ: تحریک منہاج القرآّن کا حلقہ فہم دین کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن کمالیہ کے زیراہتمام حلقہ فہم دین کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر معروف سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حلقہ فہم دین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ دین کی بنیادی تعلیمات سے شناسائی ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے تاکہ وہ معاشرہ میں اسلام کے عطاکردہ اصولوں اور مبادیات کے مطابق بہتر زندگی بسر کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی تعلیمات کے مطابق ایک ایسا گروہ ضرور ہونا چاہیے جو دین کا علم حاصل کرے اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ سرانجام دے۔

تقریب کا اختتام اللہ کے حضور دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top