پاکپتن شریف: تحریک منہاج القرآن کی ضلعی کوآرڈنیشن کونسل کا اجلاس

 

تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن کی ضلعی کوآرڈنیشن کونسل کا مشترکہ اجلاس 6 اکتوبر 2013 کو تحصیل آفس تحریک منہاج القرآن پاکپتن منہاج زچہ بچہ ہسپتال میں ہوا جس میں تحصیل پاکپتن، تحصیل عارفوالہ اور تحصیل نور پور کے ضلعی کوآرڈنیشن کونسل کے ممبرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی و تحصیلی ٹارگٹس کے حصول کے حوالہ سے تمام فورمز کے تحصیلی صدور و ناظمین نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں۔ اجلاس کے اختتام پر امیر تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن سید ابو داؤد شاہ بخاری نے اگلے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی کوآرڈنیشن کونسل کا اجلاس ہر پندرہ دن بعد تمام تحصیلات میں باری باری ہوا کر ے گا تا کہ ایک کروڑ نمازی اکٹھا کرنے کے ٹارگٹ کو جلد از جلد حاصل کیا جا سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top