پاکپتن شریف: تحریک منہاج القرآن تحصیل کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام تحصیلی کوآرڈنیشن کونسل کا ابتدائی اجلاس 29 ستمبر کو ناظم تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف محمد عقیل شہباز (ایڈووکیٹ) کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں تمام تحصیل کوآرڈنیشن کونسل کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کی سربراہی لاہور سے آئے ہوئے زونل کوآرڈنیٹر ساہیوال ڈوویژن جناب عبدالطیف مدنی نے کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز عشاء کی نماز کے فوراً بعد تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ بعد ازاں جناب عبدالطیف مدنی نے ایجنڈا پر گفتگو کا آغاز کیا اور ایک کروڑ نمازی تیار کرنے کے حوالہ سے مرکز کی جانب سے دی گئی ہدایات اور ٹارگٹس کے بارے میں آگاہ کیا اور ان ٹارگٹس کے حصول کے لیے رہنما اصول و ضوابط بیان کیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top